مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (لیہ ، پنجاب پاکستان )
آج ہم جس مدرسۃُ المدینہ کا تعارف کروا رہے ہیں وہ ہے “ مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ “ جوکہ ٹی ، ڈی ، اے ، کالونی لیہ میں واقع ہے اس کی تعمیر کا آغاز 2000ء میں ہوا ، اسی سال کلاسز بھی شروع ہو گئیں ، مفتی امام بخش رحمۃُ اللہِ علیہ نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے نہ صرف اس کا سنگِ بنیاد رکھا بلکہ افتتاح بھی کیا۔
فیضان ِ مدینہ لیہ میں ناظرہ کی ایک اور حفظ کی3 کلاسز ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے والے موجودہ طلبہ کی تعداد 100 سے زائد ہے ، اب تک (یعنی 2021ء تک) کم و بیش100طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ300بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے پڑھنے والے تقریباً 7طلبہ مدرسۃُ المدینہ میں مُدرّس / ناظم جبکہ12 طلبہ نے درسِ نظامی میں داخلہ لیا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ لیہ “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments