Book Name:Seerat-e-Data Ali Hajveri

رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہکے فیضان سے اپنی خالی جھولیوں کو بھرنے کے لیے دُور دراز سے سفرکرکے مزارِ پُرانوارپر حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، ان عاشقانِ رسول تک نیکی کی دعوت اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پہنچانے کا ایک بہترین و آسان ذریعہ “ مدنی رسائل “ تقسیم کرنا بھی ہے ، ہو سکے تو داتاصاحبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہکی سیرتِ مبارکہ سے متعلق رسائل خرید کرتقسیم کر دئیے جائیں ، ورنہ مکتبۃ المدینہ سے کسی بھی موضوع پررسائل خرید کرتقسیم کیجئے ، لاہورکے علاوہ بھی دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول داتاصاحبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہکے اِیصالِ ثواب کے لیے مدنی رسائل تقسیم کرسکتے ہیں ، آئیے! ہم سب بھی ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ داتاصاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہکے اِیصالِ ثواب کے لیے ہم بھی مدنی رسائل تقسیم کریں گے۔ ان شاء اللہ ۔

رِسالہ “ فیضانِ داتا علی ہجویری “ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے رِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ   عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگرہم حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ   عَلَیْہ کا فیضان حاصل کرنے کے لیے آپ  کے شب وروز کے مَعمُولات کامطالعہ کریں توہمیں پتہ چلے گاکہ آ پ رَحْمَۃُ اللہِ   عَلَیْہ نے اپنی زندگی نیکی کی دعوت ، مخلوقِ خدا کی خدمت اور اشاعتِ علمِ دِین کے لیے وقف فرمادی تھی ، حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ   عَلَیْہ دن میں تدریس  فرماتے  اور رات میں  حق کے مُتلاشی افراد کو تلقین فرماتے ، ہزاروں جاہل ان کے ذریعے سے عالم ، ہزاروں غیر مسلم دولتِ اسلام سے مالا مال ہوئے ، ہزاروں گمراہ سیدھے راستے پر آگئے ، ہزاروں  دیوانے دولت  ِ عقل  اور دانشوری   سے سرفراز ہوئے ، ہزاروں ناقص کامل ہوئے اور ہزاروں فاسق نیکو کار ہوئے۔ دُور دُور سے شیخ ، حضرت کی خدمت میں