Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

طرف دنیاوی مال سے خوشحال کردیا اور دوسری طرف علم و فضل میں ممتاز بنادیا ، مجھ پر علم کے دروازےکھل گئے۔ (مناقب امام اعظم ، جز ثانی ، ص۲۱۱)

پیارے اسلامی بھائیو!آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ کوئی دو چار ماہ تک حضرت امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قاضی امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کفالت کی ہوگی ، ایسا نہیں ہے دو تین سال بھی نہیں بلکہ امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دس(10) سال تک میرااور میرے گھر والوں کا خرچ برداشت کیا ۔ (مناقب امام اعظم ، جز اول  ، ص۲۵۹ ملخصا)

امامِ اعظم کو ملنے والی برکتیں

                             پیارے اسلامی بھائیو!امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اس واقعے میں ہمارے لیے درس ہی درس ہے۔ حضرت امام قاضی ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  بعد میں بہت بڑے عالم ، مجتہد ، مفتی اور قاضیِ اسلام بنے۔ بلکہ ان کے فیض نظر اور پُر اثر تعلیم سے کئی بڑے بڑے علما اور مفتی و مجتہد پیدا ہوئے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ حضرت قاضی امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو یہ مقام و مرتبہ اس وجہ سے ملا کہ حضرت امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ان کی کفالت بھی کی اور انہیں پڑھایا بھی۔ پھر حضرت قاضی امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آگے حضرت امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو پڑھایا۔ حضرت امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت امام شافعی کے استاذ ہیں۔ حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو پڑھایا۔ حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو تعلیم دی۔ حضرت امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ