Book Name:Shan e Mustafa
کاایک اسم مبارک احمد ہے۔ آپ سے پہلے جب سے دنیا پیدا ہوئی کسی کا یہ نام نہ تھاتاکہ اس بات میں کسی کو شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے کہ قرآن پاک سے پہلے کی آسمانی کتب میں جو احمد کا ذکر ہے وہ آ پ ہی ہیں[1] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے پیچھے سے ایسا دیکھتے جیسا کہ سامنے سے دیکھتے۔ رات کو اندھیرے میں ایسا دیکھتے جیسا کہ دن کے وقت اور روشنی میں دیکھتے۔ [2] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دہنِ مبارک کا لعاب کھارے پانی کو میٹھا بنادیتااور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا کام دیتا۔ [3] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سننے کی قوت سب سے بڑھ کر تھی ۔ یہاں تک کہ اکثر ہجومِ ملائکہ کے سبب سے آسمان میں جو آواز پیدا ہوتی ہے آپ وہ بھی سُن لیتے تھے۔ حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلام ابھی سِدرۃُ الْمُنْتہٰی میں ہوتے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کے بازوؤں کی آواز سُن لیتے تھے اور جب وہ وہاں سے آپ کی طرف وحی کیلئے اُترنے لگتے تو آپ ان کی خوشبو سُونگھ لیتے۔ آسمان کے دروازوں کے کھلنے کی آواز بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُن لیا کرتے تھے۔ * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایسے بشر ہیں کہ جن کا سایہ نہ تھا کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نورہی نور ہیں اور نورکا سایہ نہیں ہوتا۔ [4]
[1]... شرح الزرقانی علی المواھب ، المقصدالثانی۔ ۔ ۔ الخ ، الفصل الاول فی اسمائہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۴ ، ص۲۳۲۔ ۲۳۴ ملخصًا۔
[2]... الخصائص الکبریٰ ، باب : المعجزۃ والخصائص فی عینیہ الشریفتین ، ج۱ ، ص۱۰۴ملتقطًا
[3]... الخصائص الکبریٰ ، باب : الایات فی فمہ الشریف وریقہ واسنانہ ، ج۱ ، ص۱۰۵
[4]...- الخصائص الکبریٰ ، باب : الایۃ فی انہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لم یکن یری لہ ظل ، ج۱ ، ص۱۱۶۔