Book Name:Shan e Mustafa

ہے۔ *  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ  اللّٰہ  پاک نے آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سب نبیوں سے پہلے پیدا کیا اور سب سے آخر میں دنیا میں مبعوث فرمایا۔ [1] *  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ عالمِ اَرواح ہی میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نبوت سے سر فراز فرمایاگیا اور اسی عالم میں دیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام  کی روحوں نے آپ کی روح ِانور سے فیض حاصل  کیا۔   [2] *  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ عالمِ اَرواح میں دیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام  کی روحوں سے اللّٰہ پاک نے عہدلیاکہ اگر وہ حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانے کو پائیں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی مدد کریں ۔  [3] *   شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کااسمِ مبارک عرش کے پایہ پر اور ہرایک آسمان پر اورجنت کے درختوں اور محلات پر اور حُوروں کے سینوں پر اور فرشتوں کی آنکھوں کے درمیان لکھا گیا ہے۔ [4] *  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا اسمِ مبارک مُحَمَّد ، اللّٰہ پاک کے  اسمِ مبارک  محمود  سے نکلا ہے۔ [5] *  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اسمائے مبارکہ میں سے تقریباً ستر(70) نام وہی ہیں جو اللّٰہ پاک کے ہیں*  شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی ، المقصد الاول۔ ۔ ۔ الخ ، فی تشریف اللّٰہ تعالی لہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۱ ، ص۷۶۔

[2]... المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی ، المقصد الاول۔ ۔ ۔ الخ ، فی تشریف اللّٰہ تعالی لہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۱ ، ص۶۳۔

[3]... المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی ، المقصد الاول۔ ۔ ۔ الخ ، فی تشریف اللّٰہ تعالی لہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۱ ، ص۷۷۔

[4]...الخصائص الکبریٰ ، باب : خصوصیتہ بکتابۃ اسمہ الشریف مع اسم اللّٰہ تعالی۔ ۔ الخ ، ج۱ ، ص۱۲-۱۳۔

[5]... الخصائص الکبریٰ ، باب : اختصاصہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم باشتقاق اسمہ الشریف ۔ ۔ ۔ الخ ، ج۱ ، ص۱۳۴