Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 1)

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اولادکے 3 حقوق)  قسط اول (کے عنوان پر معلومات دی جائیں گی اور فرض نماز کے بعد کی دعایاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صِراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں  گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اولادکے 3 حقوق )قسط اول)

آیتِ مبارکہ

 اللہ پاک فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا

(پارہ:28،سورۂ تحريم  :6)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ۔

یعنی اے ایمان والو!* اللہ پاک کی عبادات کر کے ،اللہ پاک كے احكامات کی پیروی کر کے خود کو اور * اپنے اہل و عیال کی اچھی تربیت کر کے ،اچھے آداب سیکھا کر  انہیں جہنم کی آگ سے  بچاو...! ([2])   


 

 



[1]...الترغیب  فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،  صفحہ:14،حدیث:22۔

[2]....تفسیر نور لاعرفان ،پارہ 28،سورۂ  التحریم ،تحت الآیت:6،صفحہ:895، ۔