Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت مشہور،بہت مختصر اور عقیدۂ ختمِ نبوت کو بالکل واضِح اور صاف صاف بیان کرنے والی بڑی پیاری حدیثِ پاک ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ بالکل یہی الفاظ یا اس سے ملتے جُلتے، اسی معنیٰ و مفہوم کے الفاظ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار، کئی موقعوں پر ارشاد فرمائے۔ لہٰذا کوشش کر کے یہ مختصر سِی حدیثِ پاک ہمیں بھی یاد(Memorize) کر لینی چاہئے اور بچوں کو بھی یاد کروا دینی چاہئے، کیا حدیث شریف ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔([1])
خُود میرے نبی نے بات یہ بتا دی: لَا نَبِیَّ بَعْدِی!
ہر زمانہ سُن لے یہ نوائے ہادِی: لَا نَبِیَّ بَعْدِی!
عقیدہ ختمِ نبوت پر جانوروں کی گواہیاں
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عقیدۂ ختمِ نبوت ایسا ٹھوس(Solid)، واضح اور صاف عقیدہ ہے کہ انسان تو انسان جانور بھی اس کی گواہی دیتے رہے ہیں۔ چنانچہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: سرکارِ عالی وقار مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے مجمع میں تشریف فرما تھے، قبیلہ بنوسلیم کا ایک شخص آیا، وہ گوہ کا شکار کر کے لایا تھا، اُس نے گوہ کو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے ڈال دیا اور بولا: میں اس وقت تک ایمان قبول نہ کروں گا جب تک یہ گوہ آپ پر ایمان نہ لائے، چنانچہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے گوہ کو پُکارا تو اس نے کہا: لَبَّیْکَ وَ سَعْدَیْکَ (یعنی میں حاضِر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیّار ہوں)۔ گوہ نے یہ بات اتنی بلند آواز سے کہی کہ سب حاضِر ین نے سُن لی۔ پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے