Book Name:Aqeeda e Khatme Nabuwat

(4)تمام لوگوں کو کفر کی ظلمت سے ایمان کے نور کی طرف نکالنے والے۔ (پ13، ابراہیم:01) (5)اور ہر جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔(پ17، الانبیاء:107) (6) اللہ   نے تمام انبیاء علیہم السَّلام سے یہ عہد لیا کہ جب حضورِ اکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوَری ہو تو وہ ان پر ایمان لائیں اور ان کی مدد کریں۔(پ3،اٰل عمرٰن:81) ان کے بعد کسی نبی پر ایمان و مدد کا کہیں ذکر نہیں فرمایا۔ (7)آپ سے پہلے رسولوں کی تشریف آوَری کے بارے میں بتایا گیا۔ (پ4، اٰل عمرٰن: 144، پ17، الانبیاء:41، پ7، الانعام:34) لیکن آپ کے بعد کسی بھی رسول کے آنے کی خبر نہیں دی گئی۔ (8)حضرت عیسیٰ علیہ الصَّلٰوۃ والسَّلام  نے تورات کی تصدیق کی اور رسولِ کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی بِشارت دی۔(پ28،الصف:06) جبکہ حضور پُر نور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے بعد کسی نبی کے آنے کی بشارت نہیں دی۔ آپ کے لائے ہوئے دین کے پہلو سے دیکھا جائے تو (9)اللہ   نےآپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین کامل کردیا۔(پ6، المآئدہ:03) کہ یہ پچھلے دینوں کی طرح مَنْسُوخ نہ ہو گا بلکہ قیامت تک باقی رہے گا۔ (10)آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہدایت اور سچّے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کردے۔ (پ28، الصف:09) آپ پر نازل ہونے والی کتاب قرآنِ مجید کے پہلو سے دیکھا جائے تو (11) اللہ   نے کُتُبِ اِلٰہیّہ پر ایمان سے متعلق قرآن اور سابقہ کتابوں کا ذکر فرمایا۔ (پ1، البقرۃ:04، پ5،  النسآء: 136، 162) لیکن قرآن کے بعد کسی اور آسمانی کتاب کاذِکر نہیں کیا۔ (12)قرآن پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔(پ26، الاحقاف: 29) لیکن اس نے اپنے بعد کسی کتاب کی تصدیق نہیں کی۔ (13)قرآن تمام جہانوں کے لئے نصیحت ہے۔(پ30، التکویر:26) (14)قرآن پوری انسانیت کے لئے ذریعۂ ہدایت ہے۔(پ 1، البقرۃ:185)