Book Name:Mazdoron Ke 3 Huqooq
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مزدوروں کے 3 حقوق کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورسخت خطرے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے مجھ پر 100مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے، یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے روزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آیتِ مبارکہ
اللہ پاک فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (پارہ:5،النساء :29)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! باطل طریقے سے آپس میں ایک دوسرے کے مال نہ کھاؤ!
اس آیتِ کریمہ میں کسی کا مال ناحق دبانے (مثلاً مَزْدُور کی مزْدُوری ناحق رَوک لینے، دَھونس جما کر (ڈرا دھمکا کر)کام زیادہ اور اُجْرت کم دینے وغیرہ) سے منع کیا گیا ہے۔ ([2])