Book Name:Mazdoron Ke 3 Huqooq

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

بیشک تمہارے کچھ (مسلمان) بھائی تمہارے خادِم ہیں، اللہ  پاک نے انہیں تمہارے تحت کیا ہے،  پس جس کا مسلمان بھائی اُس کے تحت ہو، اسے چاہئے کہ *جو خُود کھائے، وہی اسے کھلائے*جو خُود پہنے، وہی اسے پہنائے*ان پر طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو...!! *اگر ایسا کام کروانا ہی پڑے تو ان کا ہاتھ بٹاؤ...!!  ([1])

مزدوروں کے 3حقوق

محنت فَرَوش (یعنی اُجْرت لے کر کام کرنے والے) کو مَزْدُور کہتے ہیں * مِسْتَرِی *الیکٹریشن *پلمبر*فیکٹریوں میں کام کرنے والے  *بَوجھ اُٹھانے والے  وغیرہ سب مَزْدُور کے زُمرے میں آتے ہیں۔ اَلحمد للہ! دِینِ اسلام مَزْدُوروں کے لئے بھی دِینِ رحمت ہے، اِسْلام میں ان کے بھی باقاعدہ حقوق مُقرَّر ہیں، آئیے! مَزْدُوروں کے تین حقوق سیکھتے ہیں:

پہلا حق :اُجْرت پہلے طے کرنا

وضاحت: مثلاً الیکٹریشن سے کچھ کام کروانا ہے، اس سے اُجْرت پہلے ہی طَے کر لیجئے! یونہی رِکشہ، گاڑی وغیرہ پر سَفَر کرنا ہے، ان سے بھی اُجْرت پیشگی طَے کیجئے! یہ کہہ دینا کہ جو مُنَاسب ہو لے لینا یا کچھ بھی طَے ہی نہ کرنا  یہ درست نہیں ہے ،عموماً جھگڑے کا سبب  بھی بن جاتا ہے ۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  جب اَجِیر کو اُجْرت پر رکھو  تو اُسے  اُجْرت پہلے ہی بتا دو۔ ([2])  

 دوسرا حق :بَرْوقت مزدوری ادا کرنا

 وضاحت: اس میں دو حق ہیں: (1):  مَزْدُور کی اُجْرت پُوری پُوری ادا کرنا (2):  بَروقت  ادا کرنا۔ بعض


 

 



[1]...بخاری ،کتاب العتق ،باب  قول النبی العبید اخوانکم ،صفحہ:655 ،حدیث :2545۔

[2]...مسند امام اعظم بروايت ابو نعيم  ،مراسیل ابراہیم ،صفحہ:89۔