Book Name:Quran Kareem Ke 3 Huqooq
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںقرآن کریم کے 3حقوق سکھائے جائیں گے اورجل جانے پر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔ آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی ہوگا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آیت مبارکہ
اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ-اُولٰٓىٕكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖؕ-
(پارہ :1،البقره :121)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان : وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے تووہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے یہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔
حقیقت میں قرآن کریم پر ایمان لانے والے وہی ہیں جو اس کی تلاوت کا حق ادا کرتے ہیں۔([2])
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
رسول ِذیشان ،مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: دین خیر خواہی ہے،عرض کی گئی یارسول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !کس کے لئے؟ فرمایا: * اللہ پاک کے لئے * اس کی کتاب (قرآن کریم )کے
لئے * اس کے رسول کے لئے* مسلمانوں کے اماموں کے لئے *اورعام مسلمانوں کے لئے۔([3])