Book Name:Quran Kareem Ke 3 Huqooq

مختصر شرح :* اللہ  پاک کے لئے خیر خواہی یہ ہے کہ *.. اللہ  پاک پر ایمان لانا *.. اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا *.. اس کی اطاعت کرنا *.. نافرمانی سے بچنا وغیرہ * کتابُ  اللہ  کے لئے خیر خواہی یہ ہے کہ *..اس کی تلاوت کرنا *..اس میں ذکر کردہ احکامات پر عمل کرنا *..اس کی تعظیم کرنا *..اس کے احکامات کو سیکھنا وغیرہ * رسول  اللہ   صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے لئے خیر خواہی   کا مطلب یہ ہے کہ *..پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ  صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر ایمان لانا *..آپ  صلی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو آخری نبی ماننا  *..سنتیں اپنانا *..ان سیرت پر عمل کرنا *..صحابہ واہلبیت  رَضِیَ  اللہ  عنہم سے محبت کرنا وغیرہ۔ ([1]) 

قرآن  کریم  کے 3حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن  کریم کے ہم پربہت سے حقوق ہیں ،ان میں سے آج ہم اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! 3 حقوق سیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔

پہلا حق :قرآن کریم کی تلاوت کرنا

وضاحت:قرآن کریم کا یہ حق ہے کہ  قرآ ن کریم  کی اس طرح تلاوت کی جائے جس طرح  تلاوت کرنے کا حق ہے یعنی ترتیل کے ساتھ خوب ٹھہر ٹھہر کر ،تجوید کا خیال رکھتے ہوئے  قرآن کریم کی تلاوت کرنا۔یاد رہے!قرآن کریم کو اس طرح پڑھنا  فرض ہے کہ ایک حرف دوسرےحرف سے ممتاز (یعنی الفاورع ،س اور ص، ق اور ک،ح اورہ وغیرہ مِلتی جُلتی آوازوں والےحروف ایک دوسرے سے جدا ) ہوں، حرکات (زبر، زیر ، پیش وغیرہ)صحیح ادا ہوں  اور اسی طرح حروف و حرکات کی کمی پیشی سے بھی بچنا فرض ہے،جن کے سبب معنی فاسد ہوں ۔([2]) پیارے اسلامی بھائیو!جو درست طریقہ سے قرآن نہیں


 

 



[1]...شرح مسلم ، للنووی،کتاب الایمان باب بیان ان الدین النصیحۃ،جلد:1،جز:2،صفحہ:45،46،حدیث:96۔

[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:281،ملخصاً۔