Book Name:Aulad ke 3 Huqooq

حضرت  عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم رؤوف الرحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں بچے لائے جاتے،آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور تحنیک   فرماتے ۔ ([1])

دوہرائی

آج ہم نے اولادکے 3 حقوق سیکھےہیں ،ذہن میں بٹھا لیجئے: (1): اچھی ماں کا انتخاب (2): بچے کے کان میں اذان دینا  (3):تحنیک کرنا (گُھٹی دینا) ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

فرض نماز کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

 ترجمہ: اے اللہ !  تُو سلامتی دینے والاہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے ،تُو برکت والا ہے اے جلال و بزرگی والے!([2])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے


 

 



[1]....مسلم ،کتاب الطہارۃ ،باب حکم بول الطفل الرضیع...الخ ،صفحہ:123،حدیث:286 ۔

[2].... مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ ،باب استحباب الذکر217،حدیث:592۔