• دُعا کرنے کے 12طریقے اور آداب

    دُعا کرنے کے 12طریقے اور آداب

    December 10,2018 - Published 4 years ago

    دُعا کرنے کے 12طریقے اور آداب

    دعا اللہ پاک سے فریاد کرنے،اُس کے انعامات کے مستحق ہونے، اُس کو راضی کرنے اور بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے کا نہایت آسان اور عمدہ ذریعہ ہے۔ دعا مانگنا حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری سنّت،اللہکریم کے نیک بندوں کی عادت، درحقیقت عبادت بلکہ مغزِعبادت ہے اور خطاکار بندوں کے حق میں اللہ پاک کی جانب سے ایک بڑی نعمت اور سعادت ہے۔ بندے کا مانگنا خالق ومالک جَلَّ جَلَالُہ کو بہت پسند ہے۔View More

  • دعا کی عظمت و اہمیت

    December 10,2018 - Published 4 years ago

    دعا کی عظمت و اہمیت

    دعا ایک عظیم عبادت،عمدہ وظیفہ اور اللہ پاک کی بارگاہ میں پسندیدہ عمل ہے، دعا در حقیقت بندے اور اس کے خالق و مالک کے درمیان کلام، راز و نیازاور بندگی کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ دعا بندے کو رب سے ملانے، اس کی بارگاہ میں حاضر ہونےکی ایک صورت ہے۔ عام طور پرجو سکون و راحت دعا کرنے سے حاصل ہوتی ہے وہ کسی اور عبادت میں حاصل نہیں ہوتی۔ View More

  • امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور رسومات و بدعاتِ سیئہ کا رد

    December 08,2018 - Published 4 years ago

    امام احمد رضا  خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور  رسومات و بدعاتِ سیئہ کا رد

    انیسویں صدی اپنے نصف مراحل طے کر چکی تھی ۔ ہندوستان کے مسلمانوں میں ہندوانہ و مشرکانہ رسوم کے علاوہ بھی کئی رسمیں رواج پا چکی تھیں ۔درد مند مسلمان اضطراب کی کیفیت میں تھے ۔اسلامی تعلیمات سے دوری نے ان کو غیروں کا غلام بنا دیا تھا۔ آئے دن ہندو مسلمانوں پر مذہبی حملے کرتے رہتےاور ان کے ایمان و عقیدہ کو مشکوک بنانے کی ہرممکن کوشش کرتے ۔ایسے ناگفتہ بہ حالات میں امام احمد رضا فاضل بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا وجودِمسعود اللہ پاک کی طرف سےکسی نعمت سے کم نہیں تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے قلم کے ذریعہ ان بدعات اور رسومات کا قلعہ قمع کیا ۔جس کی چند مثالیں پیش خدمت ہیںView More

  • محرّم الحرام اور غیر شرعی رسومات

    December 08,2018 - Published 4 years ago

    محرّم الحرام اور غیر شرعی رسومات

    جب تک اسلام عرب کی زمین تک محدود رہا۔ اس وقت تک مسلمانوں کا معاشرہ اور ان کا طرزِ زندگی بالکل ہی سیدھا سادہ اور ہر قسم کی رسومات اور بدعات و خرافات سے پاک صاف رہا۔ لیکن جب اسلام عرب سے باہر نکل کر دوسرے ملکوں میں پہنچا تو دوسری قوموں اور دوسرے مذہب والوں کے میل جول اور ان کے ماحول کا اسلامی معاشرہ اور مسلمانوں کے طریقہ زندگی پر بہت زیادہ اثر پڑا اور کفار و مشرکین اور یہود و نصاریٰ کی بہت سی غلط سلط اور من گھڑت رسموں کا مسلمانوں پر ایسا جارحانہ حملہ ہواView More