Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)

فرمایا:تَسَلَّبِـیْ ثَلٰـثًا ثُمَّ اِصْنَعِـیْ مَا شِئْتِ یعنی 3 دن سِنگار (یعنی زینت)سے الگ  رہو پھر جو چاہو کرو۔ ([1])

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نبیِ کریم رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات کے ضمن میں اِس حدیثِ پاک کو نَقْل کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں: یہاں حضورِ اَقْدَس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُن کو اِس حکمِ عام سے اِسْتِثْنا(یعنی الگ) فرمادِیا کہ عورت کو شوہرپر چار(4)مہینے دس(10)دن سوگ واجب ہے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

ایک شَخْص،سرکارِ نامدار،دو عالَم کے مالِک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عَرْض کی:میں آپ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر ایمان لانا چاہتا ہوں،مگر میں شراب نوشی،بدکاری ،چوری اور جُھوٹ کا عادی ہوں ا ور لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) اِن چیزوں کو حرام کہتے ہیں،میں (ایک دَم ہی)اِن تمام گُناہوں کو تو نہیں چھوڑ سکتا، البتّہ اگر آپ اِس بات پر راضی ہوجائیں کہ میں اِن میں سے صرف کسی ایک بُرائی کو چھوڑدوں،تو میں آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر ایمان لانے کو تیّارہوں۔سُلطانِ دوجہان،رحمتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:تم جُھوٹ بولنا چھوڑدو۔اُس نے اِس بات کو قَبول کرلِیا اور مُسلمان ہوگیا،جب وہ پیارے آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پاس سے گیا تو اُس کوشراب پیش کی گئی،اُس نےسوچا  کہ اگر میں نے شراب پی لی اورنبیِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے شراب پینے کےمُتَعلِّق پوچھا اور میں نے جُھوٹ بول دِیا  تو وعدہ خلافی ہوگی اور اگر میں نے سچ بولا تو آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)مجھ پر حَد (یعنی شرعی سزا)قائم کردیں گے،لہٰذا  اُس نے شراب کو چھوڑدِیا، پھر اُسے  بدکاری کرنے کا موقع میسَّر


 

 



[1]   سنن الکبری،کتاب العدد،باب الاحداد،۷/۷۲۰،حدیث:۱۵۵۲۳

[2]   فتاویٰ رضویہ ،۳۰/۵۲۹