Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)
(شعلے نکالتا)تھا وہ بُجھ گیا ، دریائے ساوَہ خشک ہو گیا ، کعبے کو وَجد آ گیا(یعنی وہ جُھومنے لگا)۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کی اِس عظیم نورانی رات میں حضرت سیدتناآمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے گلشن کے مہکتے پھول،رسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان و عظمت کامبارک ذِکر کرکے اپنے دامن کورحمتوں اوربرکتوں سے بھرنے کی کوشش کریں گے۔آج کے بیان میں ہم یہ بھی سُنیں گے کہ اللہ پاک نے،ہمارے آقا،دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کیاکیا اِختیارات عطا فرمائے ،حکومتِ مُصْطَفٰے کیسی شان والی ہے،توجہ کے ساتھ سُنیں گے،سمجھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ اِس نورانی رات کی خوب خوب برکتیں و رحمتیں حاصل ہوں گی۔
آئیے!بیان سےقبل ،عاشقِ ماہِ میلاد و عاشقِ ماہِ رِسالت،شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ نعروں سے اس نورانی رات کا اِستقبال کرتے ہیں۔ہوسکے تو مدنی پرچم لہرا لہراکرخوب جوش و جذبے،محبت و عقیدت کے ساتھ مرحبا یا مُصْطَفٰےکی دُھوم مچائیے۔
٭سرکار کی آمد…مرحبا٭سردار کی آمد…مرحبا٭آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا ٭رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا٭پیارے کی آمد …مرحبا٭ اچھے کی آمد … مرحبا٭سچے کی آمد …مرحبا٭سوہنے کی آمد …مرحبا٭موہنے کی آمد …مرحبا٭محمد کی آمد …مرحبا ٭مُختار کی آمد…مرحبا٭ مُختار کی آمد …مرحبا٭ مُختار کی آمد …مرحبا
٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد