Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz

اے عاشقانِ اولیا!ہمیں بھی تلاوتِ قرآن کی عادت بنانی چاہیے۔ رسولِ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے اِرْشادفرمایا : قِیامت کے دن قرآن پڑھنے والا آئے گا ، قرآن عرض کرے گا : اے ربّ کریم!اِسے جنّت کا لباس پہنا۔ تو  اُسے بزرگی کا جنَّتی لباس پہنایا جائے گا۔ پھر قرآن عرض کرے گا : اےربِّ کریم!اِس میں اضافہ فرما ، تو اِسے بزرگی کاتاج(Crown)پہنایا جائے گا ، پھر قرآن عرض  کرے گا : اے ربِّ کریم!اس سے راضی ہو جا۔ تو اللہ پاک اس سے راضی ہو جائے گا۔    (ترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، باب ما جآء  فی من قرأ …الخ ،  ۴ / ۴۱۹ ،  حدیث : ۲۹۲۴)

سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سنا کہ قرآن پڑھنے والے کس قدر خوش نصیب ہوتے ہیں کہ قیامت کے دن قرآنِ کریم کی سفارش  پر انہیں جنتی لباس و تاج پہنایا جائے گا نیز ربِّ کریم کی رضا کی خوش خبری سے نوازے جائیں گے ، لہٰذا ہمیں بھی کثرت سے قرآنِ پاک پڑھ کر ان فضائل کو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں کثیر مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں ، جہاں مختصر وقت میں بڑی عمر کےبالغ اسلامی بھائیوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ، آپ خود بھی اس میں داخلہ لیجئے  اور دوسروں کو بھی  مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخل کروائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ خوب فیضانِ قرآن حاصل ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

کم کھانے کی عادت

اے عاشقانِ غَریب نواز!ہم حضرت خواجہ غریب نواز   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے بارے میں سُن رہے تھے ، دِیگر بُزرگانِ دِین  اور اولیائے کاملین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی طرح آپبھی زیادہ سے زیادہ عبادتِ الٰہی کرنے کی خاطِر بہت ہی کم کھانا کھاتےتاکہ کھانے کی کثرت کی وجہ سے سُستی ، نیندیا اُونگھ عبادت میں رُکاوٹ کا باعث نہ بنے ، حضرت خواجہ غریب نواز   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ    کے بارے میں منقول ہے : آپ سات (7) روز بعد دو ڈھائی تولہ وزن کے برابر روٹی پانی میں بِھگو کر کھایا کرتے۔ ([1])

لباس مُبارک اور سادگی

حضرت  خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے لباس مبارک میں بھی بہت سادگی نظر آتی تھی ، آپ کا لباسِ مبارک صرف



[1]     مرآۃ الاسرار ، ص۵۹۵بتغیر