Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz
ہے۔([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
*علم دین حاصل کرنےکےلیےنگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ * عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اللہ پاک نےاولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو بڑی شانوں سے نوازا ہے ، *یہی وہ عظیم لوگ ہیں ، جن سے زمانے کی شان و شوکت قائم ہے ، *جو بہت زیادہ عبادت کرنے کے باوجود بھی خوفِ خدا کے سبب بہت زیادہ روتے ہیں ، *جن کے دل ہروقت اللہ پاک کی بارگاہ میں جھکے رہتے ہیں ، *جو لوگوں کے دلوں سے شیطانی وسوسوں اور طرح طرح کی گندگیوں کو دور کرنے کا کام کرتے ہیں ، *جو کسی جنگل میں بھی بیٹھ جائیں تو اسے ہرے بھرے باغ میں تبدیل کر دیتے ہیں ، *جن کے سبب سیدھے راستے سے بھولے بھٹکے لوگ سیدھے راستے پر آجاتے ہیں ، *جنہوں نے جہالت کے اندھیروں میں اسلام کے چراغ روشن کئے ، *یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان ان اللہ والوں کو عقیدت و مَحَبَّت سے یاد کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔ اِنہی نیک ، ستھرے کرداراوربہترین خوبیاں رکھنے والوں میں سے ایک حضرت خواجہ مُعِیْنُ الدِّین سید حسن چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی ہیں۔ آج ہم اِنہی کے سیرت و کردار سے مُتَعلِّق سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مبارک زندگی ، بہترین کردار اور کرامات بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ یقیناً وہ بات جو اللہ پاک کے ولی کے لبوں سے نکلتی ہے ، اثر رکھتی ہے ، لہٰذا اس بیان میں ہم حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ارشادات بھی سنیں گے۔ کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مکمل توجہ کے ساتھ سُننا نصیب ہو جائے۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم