Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! کچھ لوگ خود کو فقیر کا نام دے کر خلافِ شریعت کام کرتے ہیں اور کہتے ہیں : “ ہم تو طریقت والے ہیں “ ، “ یہ تو فقیری لائن ہے “ ، “ ہر ایک کو سمجھ نہیں آ سکتی “ ، “ ہمارا راستہ اور ہے شریعت والوں کا اور ہے “ وغیرہ وغیرہ۔ یاد رکھئے!طریقت کو شریعت سے الگ خیال کرنا گمراہی ہے۔ اعلیٰ حضرت ، امام ِاہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ شریعت اورطریقت کے آپس کے تعلق کو یوں بیان فرماتے ہیں : شریعَت مَنْبَع(مرکز)ہے اورطریقت اس میں سے نکلا ہواایک دریاہے۔ عُموماً کسی مَنْبَع یعنی پانی نکلنےکی جگہ سے اگر دریا بہتا ہو تو اسے زمینوں کو سیراب کرنے(پانی دینے)میں مَنْبَع کی حاجت نہیں ہوتی ، لیکن شریعَت وہ مَنْبَع ہے کہ اس سے نکلے ہوئے دریا یعنی طریقت کو ہر آن(ہر وقت)اس کی حاجت(ضرورت) ہے کہ اگر شریعَت کے مَنْبَع سے طریقت کے دریا کا تَعلُّق ٹوٹ جائے ، تو صرف یہی نہیں کہ آئندہ کے لیے اس میں پانی نہیں آئےگا بلکہ یہ تَعلُّق ٹُوٹتے ہی دریائے طریقت فوراً فنا(ختم)ہوجائے گا۔
(فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۵۲۵ ، ملخصاًاز فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط : 10(ولی اللہ کی پہچان ، ص۲۱)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں سُن رہے تھے ، آئیے!خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف سنتے ہیں :
حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کانام “ حَسَن “ ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ماں باپ کی طرف سے حَسَنی وحُسینی سَیِّد ہیں۔ آپ کے مشہور اَلقاباتمُعِیْنُ الدّین ، خواجہ غریب نواز ، سُلطانُ الْـھِند اور عطائے رسول ہیں۔ آپ 537 ہجری میں ایران کےعلاقہ “ سَنْجَر “ مىں پیدا ہوئے۔ (معین الہند… الخ ، ص۱۸ملخصاً۔ اقتباس الانوار ، ص۳۴۵)آپ نے عِلْم حاصل کرنے کے لئے شام ، بغداد اور کِرمان سمیت کئی ملکوں اور شہروں کے سفر کئے۔ آپ نے کئی بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی صحبت اختیار کی۔ جن میں آپ کے پیر و مُرشِد حضرت خواجہ عثمان ہَرْوَنی اورپیرانِ پیرحُضُورغوثِ پاک حضرت شیخ سیِّد عبدالقادِرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہما بھی شامل ہیں۔ (سیر الاقطاب ، ص142 ، ملخصاً)
آپ بچپن سے ہی پرہیزگار ، اچھے اخلاق والے ، شرم و حیا اوراللہ پاک کی خاطر دل کھول کرمال خرچ کرنے والےتھے ، آپ اپنے بچپن میں عام بچوں کی طرح کھیل کُود سے دُور رہتے تھے۔ آپ کی شان یہ تھی کہ بچپن میں ہی