Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں والدین کے 3 حقوق  قسط اول سکھائے جائیں گے  اورکفر وفقر سے پناہ کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، اللہ پاک  تم پر رحمت بھیجے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

والدین  کے 3 حقوق قسط اول

آیتِ مبارکہ

 وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا (پارہ:2،البقرہ :83)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔

فرمانِ مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   

پیارے آقا مکی ،مَدَنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا  :والدین کی نافرمانی سے بچو! بیشک جنت کی خوشبو ایک ہزار سال کی دُوری  سے سونگھی جاسکتی ہے۔ خدا کی قسم... !والدین کا نافرمان اس کی خوشبوتک  نہ پاسکے گا ۔([2])

والدین  کے 3 حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ و رسول نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا حکم دیا ہے۔ یہ جنّت میں لے جانے والا عمل ہے۔ آئیے! والدین کے 3 حقوق سیکھتے ہیں:


 

 



[1]... جامع صغیر ، صفحہ: 310،حدیث:5032۔

[2]... معجم اوسط ،جلد:4،صفحہ:187،حدیث:5664۔