Book Name:Waldain Ke 3 Huqooq (Qist 3)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں والدین کے 3 حقوق (قسط سوم )سکھائے جائیں گے اور ادائے قرض کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر 1 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًاؕ-وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَاؕ-(پارہ:20،سورۂ عنکبوت:8)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ہم نے (ہر) انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی اور (اے بندے!) اگر وہ تجھ سے کوشش کریں کہ توکسی کو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو تُو ان کی بات نہ مان ۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
جو شخص اپنے والدین کی وفات کے بعد * اِن کی قَسم پوری کرے * اِن کا قرض اتارے* کسی کے ماں باپ کو بُرا بھلا کہہ کر اِنہیں بُرا بھلا نہ کہلوائے ،وہ والدین کا فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے،اگرچہ اِن کی زندگی میں نافرمان تھا اور جو (والدین کی وفات کے بعد)* اِن کی قسم پوری نہ کرے * اِن کا قرض نہ
[1]...ترمذى، ابواب الوتر، باب فى فضل الصلاة على النبى صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:144، حديث:174۔