Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

کے دن جب کہ سُورج سَوا مِیْل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا،تانبے کی تپتی زمین پر ننگے پاؤں کھڑا کردِیاجائے گا، انسان اپنے بہن بھائیوں،ماں باپ اور بیوی بچّوں سے بھاگتا پھر رہا ہوگا ،اُس دن ہر کسی کو اپنی ہی پڑی ہوگی نیز گنہگار اپنے پسینے میں ڈُبکیاں کھارہے ہوں گے،ایسے کڑے دن میں رحیم و کریم آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ گُنہگار اُمَّت کو عذابِ دوزخ سے بچانے  کی خاطر بےچین ہوں گے اور اللہ  پاک کی بارگاہِ عالی میں مُسَلْسَل شفاعتِ اُمَّت کی اِجازت طَلَب فرمائیں گے،پھر اللہ  پاک اپنے محبوب رسول صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو شفاعت کا اِخْتِیار عطا فرمائے گا اور آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،اللہ پاک کی عطا سے اپنے اُمَّتیوں کی شفاعت کرکے اُنہیں جہنّم سے چُھٹکارا دِلوا کرداخلِ جنّت فرمائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ  ساری کائنات کا خالق و مالک اللہ  پاک ہے اور سب اُس کے محتاج ہیں ،کوئی چیز بھی اُس کے قبضہ و اِخْتِیار سے باہر نہیں، مگر اس نے اپنے فضل و کرم سے مخلوق میں سے اپنے خاص بندوں مثلاً انبیائے کرام عَلَیْہِمُ  السَّلَام و اَولیائے عظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کو بھی مختلف اِخْتِیارات و کمالات سے نوازا ہے۔اِس بات کو یوں سمجھئے کہ جو جس مرتبے کا مالک تھا، اُسے اُسی کے مُطابق اِخْتِیارات عطا کئے گئے ہیں۔بِلا شُبہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام وہ قابلِ اِحْتِرام اور مُقدَّس ہستیاں ہیں کہ جن کا مقام مخلوق میں سب سے بُلند و بالا ہے، لہٰذا اُن کو عطا کردہ معجزات، کمالات اور اِخْتِیارات بھی دیگر مخلوق سے افضل و اَعلیٰ ہوتے ہیں، پھر اُن میں بھی تاجدارِ اَنبیا،محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جو مقام و مرتبہ حاصل ہے،وہ کسی مُسلمان سے ڈَھکا چُھپا نہیں،لہٰذا آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات،دِیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اِخْتِیارات سے زائد و نُمایاں ہیں۔

اللہ  پاک نے اپنے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں بھی جابجا آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات کو بیان فرمایا ہے۔آئیے! اِخْتِیاراتِ مُصْطَفٰی پر مشتمل چند آیاتِ مُبارَکہ سُنتے ہیں چُنانچہ،