Book Name:Wajib Qurbani Na Karna

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں واجِب قربانی نہ کرنا کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور قربانی کا جانور ذَبَح کرنے کے بعد کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو بے شک  تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

واجِب قربانی نہ کرنا

قربانی کس پر واجِب ہے؟

قربانی واجِب ہونے کی تین صُورتیں ہیں: (1):ہر آزاد مسلمان، مقیم (یعنی جو مُسَافِر نہ ہو) اگر وہ صاحِبِ نصاب ہو (یعنی اس کے پاس ساڑھے 7تولے سونا، ساڑھے 52 تولے چاندی یا اتنی قیمت کا سامان وغیرہ ہو) تو اس پر قربانی واجب ہے۔([2]) (2) :اگر قربانی کی منّت مان لی (مثلاً کہا: اللہ پاک کے لئے مجھ پر قربانی ہے)، چاہے وہ صاحِب نصاب ہو یا نہ ہو، اس پر بھی قربانی واجب ہو جائے گی۔ (3): فقیر (یعنی جو صاحِبِ نصاب نہیں ، وہ) اگر قربانی کے لئے جانور خرید لے تو اس پر خاص اسی جانور کی قربانی واجب ہے۔([3])  


 

 



[1]... مسند الفردوس ، جلد:2، صفحہ:291،حدیث:3330۔

[2]... الھدایۃ شرح بدایۃ المبتدی ،کتاب الاضحیہ، جلد:2،جُز:4،صفحہ:403۔

[3]... بہار شریعت،جلد:3، صفحہ:331 ،حصہ:15 ماخوذً۔