Book Name:Wajib Qurbani Na Karna
واجب قربانی نہ کرنے کے گُنَاہ سے بچنے کے لئے
* علم دین حاصل کیجئے!(کم از کم فرض عِلْمِ دین تو سیکھ ہی لیجئے کہ فرض عِلْمِ دین نہ سیکھنا گُنَاہ ہے)*مال کی محبّت دِل سے نکالیئے! *نیک لوگوں بالخصوص حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے واقعات پڑھیئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ایمان مضبوط ہو گا، دِل سے دُنیا کی محبّت نکلے گی اور جذبۂ ایمانی بڑھے گا*قربانی کرنے کے فضائل پڑھیئے!(مثلاً حدیثِ پاک میں ہے: جس نے خوش دلی سے ثواب حاصل کرنے کے لئے قربانی کی، وہ قربانی جہنّم کی آگ سے حِجاب(یعنی رَوک)ہو جائے گی([1]) ) *سُنی سُنائی باتوں پر چلنے کی بجائے دُرُست اور مضبوط ذرائع سے ہی عِلْمِ دِین سیکھئے! آج کل بہت سے جاہِل یا فتنہ باز سوشل میڈیا وغیرہ پر سَستی شہرت کمانے کے لئے جہالت پھیلاتے اور لوگوں کو گمراہ کرتے رہتے ہیں، ان کی باتوں سے دُور رہنا ہی مناسب ہے، امام اِبْنِ سِیْرِیْن رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ عِلْم تمہارا دِین ہے، غور کرو! تُم اپنا دِین کس سے سیکھ رہے ہو۔([2]) *بُری صحبت سے بچئے، اچھے لوگوں کے پاس بیٹھنے، اچھوں ہی کی باتیں سُننے اور اچھوں ہی کو دوست بنانے کا پکّا عزم کر لیجئے! یاد رکھئے! بُری صحبت ایمان کے لئے سخت نقصان دہ ہے ۔
نوٹ: قربانی کے تعلق سے تفصیلی معلومات کے لئے *.شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا رسالہ ابلق گھوڑے سوار *.اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہار شریعت جلد:3، صفحہ:327سے357 پڑھ لیجئے!
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد کی دعا
قربانی اپنی طرف سے ہو توذَبح کے بعد یہ دعا پڑھئے!
اللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَا مُ