Book Name:Shan e Usman e Ghani

 

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کا بہت خوبصُورت ایک فرمان ہے، سنیئے! فرماتے ہیں: میں نے عِبَادت کی لذّت 4چیزوں میں پائی: (1):فرائِض کی ادائیگی میں (2):گُنَاہوں سے بچنے میں (3):نیکی کی دعوت دینے (4):اور بُرائی سے منع کرنے میں۔([1])

اَلحمدُ لِلّٰہ! ٭حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرائِض تو فرائِض نوافِل کی بھی کثرت فرماتے تھے ٭گُنَاہ تو آپ کی ڈکشنری میں ہی شامِل نہیں تھا، گُنَاہوں سے کَوسُوں دُور رہتے تھے ٭قرآنِ کریم سے آپ کو بہت محبّت تھی، روزانہ رات کو ایک رکعت میں پُورا قرآن تلاوت فرمایا کرتے تھے ٭سارا سال روزے رکھتے تھے ٭نیکی کی دعوت بھی دیا کرتے تھے، بُرائیوں سے منع بھی فرمایا کرتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی اِن باتوں کی توفیق نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 یومِ عثمانِ غنی مَنائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! 18 ذُو الحج کو مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کا یومِ شہادت ہے، گھر میں، آفس میں، دُکان پر جہاں ہو سکے، آپ کی یاد منائیے! آپ کے اِیصالِ ثواب کے لیے فاتحہ شریف پڑھیے! شِیْرِیْنی وغیرہ تقسیم فرمائیے! زہے نصیب! آپ کے اِیصالِ ثواب کے لیے مختصر سِی محفل کروا لیجئے! گھر میں بھی اہتمام فرمائیے! شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَت بَرَکَاتُہُم الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے: کراماتِ عثمانِ غنی۔ سب اَہْلِ خانہ کو جمع کر کے یہ رسالہ پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک اپنے پیاروں کا صدقہ ہمیں نیک بنا دے اور ہم سب نیکیوں کے پابند بنیں اور دوسروں کو


 

 



[1]...المنہیات لابن حجر، صفحہ:30 و31۔