Book Name:Shan e Usman e Ghani
نمبر پر اِسلام قبول کیا([1]) ٭بہت فضیلت والے ہیں ٭دوسرے خلیفہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بعد آپ خلیفہ مقرر ہوئے ٭12 سال تک خِلافت کے فرائِض ادا فرمائے ٭آخر 18 ذُو الحج کو اِنتہائی مَظْلُومیت کے ساتھ مدینۂ پاک میں شہید ہوئے۔([2])
خَلْق پہ لطفِ خُدا حضرت عثمان ہیں جُملہ مرض کی دوا، درد کے درمان ہیں
بابِ سخا کُھل گیا، دیکھا جو یہ ماجَرا غازیانِ مُصطفےٰ بےسرو سامان ہیں([3])
پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:میری اُمّت کے 70 ہزار ایسے اَفراد جن پر جہنّم واجِب ہو چکی ہو گی، عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شفاعت سے بےحساب جنّت میں پہنچا دئیے جائیں گے۔([4])
حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی یہ خصوصیت ہے کہ آپ کے نِکاح میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2شہزادیاں آئیں۔ یہ فضیلت تمام مخلوق میں اور کسی کو بھی نصیب نہیں ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک مرتبہ بارگاہِ مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میں حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذِکْرِ خیر ہوا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عثمان سراپا نُور ہے۔ عرض کیا گیا: نُور کا کیا مطلب؟ فرمایا: میں نے (ایک ایک کر کے)