Book Name:Shan e Usman e Ghani

یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِۙ        (پارہ:14، النحل:76)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:عدل کا حکم کرتا ہے۔

یعنی آپ وہ ہیں کہ جب بولتے ہیں تو لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں، دوسروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہیں۔

(2):دوسرے نمبر پر فرمایا:

وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠(۷۶)    (پارہ:14، النحل:76)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان : اور وہ سیدھے راستے پر بھی ہے۔

یعنی حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  وہ شان والے ہیں کہ خُود بھی سیدھے رستے پر ہیں، آپ کی سیرت اِنتہائی نیک اور پاکیزہ ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ پیارے پیارے وَصْف ہیں: (1):عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  نیکی کی دعوت دینے والے ہیں (2):ہمیشہ سیدھے رستے پر چلنے والے ہیں۔

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  اچھے اَخْلاق والے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! صحابئ رسول حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  بہت بُلند رُتبہ ہیں، آپ کی اُونچی شانوں میں سے ایک شان یہ بھی ہے کہ حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو اپنے اَخْلاق جیسے اعلیٰ اَخْلاق والا فرمایا ہے۔ صحابئ رسول حضرت اَبُو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے: شہزادئ مُصطفےٰ حضرت رُقَیَّہ رَضِیَ اللہ عنہا جو حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی زوجۂ محترمہ ہیں، ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُن کے گھر تشریف لے گئے، آپ نے اپنے اَبُّو جان، رحمتِ دوجہان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت کرتے ہوئے آپ کے سَر مبارَک میں کنگھی کرنے کی سَعَادت پائی۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی سے فرمایا: بیٹی! تم نے اَبُو


 

 



[1]...تفسیر مدارک التنزیل مع الاکلیل، پارہ:14، سورۂ نحل، جلد:4، صفحہ:514۔