Book Name:Shan e Usman e Ghani
اپنی 2بیٹیوں کا نِکاح عثمان سے کیا، اس لیے اللہ پاک نے عثمان کا نام ذُو النُّور رکھا ہے، جنّت میں اُن کا نام: ذُو النُّوْرَیْن ہے۔([1])
نبی کے نُور دو لے کر وہ ذُوْ النُّوْرَیْن کہلائے انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ مَحْبوبِ رَحمانی
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اِبتدا میں پارہ: 14، سُور ۂ نحل کی 76 نمبر آیت سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شان بیان ہوئی ہے، آئیے! آیتِ کریمہ سُنتے، سمجھتے ہیں۔اللہ پاک نے فرمایا:
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ (پارہ:14، النحل:76)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اللہ نے دو مردوں کی مثال بیان فرمائی۔
یعنی یہ 2شخصوں کی مثال ہے۔ تَرجمانُ القرآن، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ 2شخص جن کی یہاں مثال بیان کی جا رہی ہے، ان میں سے ایک حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں اور دوسرا آپ کا ایک غُلام ہے، جو غیر مسلم تھا۔([2]) ان کی مثال کیا بیان ہوئی؟ فرمایا:
اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُۙ-اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍؕ
(پارہ:14، النحل:76)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:ان میں سے ایک گونگا ہے جو کسی شے پر قدرت نہیں رکھتا اور وہ اپنے آقا پر (صرف) بوجھ ہے، (اس کا آقا) اسے