Book Name:Lambi Zindagi kay Fazail
وہ مسلمان کا نور ہے،جو شخص اِسلام میں بوڑھا ہوااللہ پا ک اُس کے لیے نیکی لکھے گا اور خطا مِٹا دے گا اور درَجہ بلند کرے گا۔([1])
حضرت کَعْب بن مُرَّہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے رِوایَت ہے کہ حضور پُر نور، رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اِرشاد ہے: جو اِسلام میں بوڑھا ہوا ، یہ بُڑھاپا اُس کے لیے قیامت کے دن نور ہوگا۔([2])
ہے بڑھاپا بھی غنیمت جب جَوانی ہو چکی
یہ بڑھاپا بھی نہ ہو گا، موت جس دَم آ گئی
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہم سب کو اِیمان و عافیت والی لمبی زندگی نصیب فرمائے، خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ * موت سے گھبرانا ایک عیب ہے، ہمیں یہ عیب اپنے اندر سے مٹانا چاہئے، موت اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا ذریعہ ہے، لہٰذا اِس کے لئے خوشی سے تیار رہنا اچھا ہے۔ ہاں! گناہ بہت ہیں، پکڑ کا خوف ہے، اس کے لئے توبہ کریں، گناہوں سے پاک ہوں، آخرت کی تیاری کریں *دوسری بات یہ کہ لمبی زندگی کی فضیلت ہے مگر اس کے لئے جس کے اعمال اچھے ہوں، ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مصروف رہیں، جتنی جینے کی خواہش کرتے ہیں، اس سے زیادہ تمنّا اور تَوَجُّہ نیک اعمال کی طرف کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر لمبی زندگی بھی نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہُ