Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں والدین کے 3 حقوق قسط دوم سکھائے جائیں گے اور كسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعایاد کروائی جائے گا۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اِجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے مجھ پر 1 بار دُرُودِ پاک پڑھا ،اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا ہے۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
والدین کے 3 حقوق قسط دوم
آیتِ مبارِکہ
اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَؕ (پارہ :21،سورۂِ لقمان :14)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کہ میرا اَور اپنے والدین کا شکر ادا کرو۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
پیارے آقا مکی، مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :وقت پر نماز پڑھنے کے بعد افضل عمل والدین سے حُسْنِ سُلُوک کرنا ہے۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ و رسول نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا حکم دیا ہے۔ یہ جنّت