Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
میں لے جانے والا عمل ہے۔ والدین کے بہت سے حقوق ہیں،جن میں سے 3 ہم پہلے سیکھ چکے 3 آج سیکھیں گے ۔آئیے! پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہرا لیتے ہیں : (1): اطاعت وفرمانبرداری (2): والدین کو راضی رکھنا (3): والدین کی خدمت کرنا۔
مزید 3 حقوق جو آج سیکھنے ہیں :
پہلا حق:والدین کا ادب واحترام کرنا
وضاحت:دینِ اسلام نے والدین کے ادب واحترام کی بہت تاکید فرمائی ہے،والدین کے ادب واحترام کی بہت سی صورتیں ہیں۔مثلاً: ٭ اَمّی جان یا اَبّو جان کو تشریف لاتا دیکھیں تو تعظیمًا کھڑے ہو جایئے ٭ ان سے آنکھیں ملاکر بات نہ کیجئے ٭ اگر وہ بُلائیں توفورًا حاضِرہو جائیے ٭ تَمِیز کے ساتھ آپ، جناب سے بات کیجئے٭ ان کی موجودگی میں ہرگز اپنی آواز بُلند نہ کیجئے وغیرہ وغیرہ۔ آج کل اس حق کی طرف توجہ بہت ہی کم ہے ٭ ماں باپ کے سامنے آواز اُونچی کرنا ٭ ان سے اُلجھنا، لڑنا ٭ تم نے ہمارے لئے کِیَا ہی کیا ہے وغیرہ بےادبی اور دِل آزاری والے جملے کہنا ٭ ان کی غیبت کرنا ٭ دوست احباب کے سامنے ان کی بُرائیاں کرنا وغیرہ عام ہے،بلکہ ماں باپ کو مارنے اور مَعَاذَ اللہ ! قتل تک کر ڈالنے کی خبریں بھی اَخْباروں میں چھپتی رہتی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں ماں باپ کی بےادبیوں سے محفوظ فرمائے۔ پیارے آقا،مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ٭اپنے والِد سے آگے نہ چلو ٭انہیں گالی مت دو ٭ان کے بیٹھنے سے پہلے نہ بیٹھو ٭اور انہیں نام لے کر مت پکارو۔([1])
دوسرا حق:والدین کے لیے دعا کرنا
وضاحت: جن کے ماں باپ زِندہ ہیں، وہ بھی ان کے لئے دُعا کریں اور جن کے ماں باپ وفات پا