Book Name:Waldain Ke 3 Huqooq (Qist 4)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں والدین کے 3 حقوق) قسط چہارم (سکھائے جائیں گے اوردودھ پینے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صِراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گُناہ معاف ہوجائیں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
والدین کے 3 حقوق )قسط چہارم )
وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳) (پارہ:15،سورۂ بنی اسرائیل :23)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور تمہارے ربّ نے حکم فرمایا کہ اُس کے سِوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سُلوک کرو۔اگر تیرے سامنے اُن میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن سے اُف تک نہ کہنا اور اُنہیں نہ جھڑکنا اور اُن سے خوبصورت ، نَرم بات کہنا۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پیارے آقا ،مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 3 بار فرمایا:کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ کبیرہ گُناہوں میں سب سے بڑاگناہ کونسا ہے،عرض كی گئی :یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !ضرور
[1]...الترغیب فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صفحہ:14،حدیث:22۔