Book Name:Waldain Ke 3 Huqooq (Qist 4)

نے ایک تہائی (یعنی مکمل مال کے تیسرے حصے )سے زیادہ مال کی وَصِیَّت کی ایسی صورت میں  اُن  کے فوت ہونے کے بعد تمام وارثین ایک تہائی مال سے زیادہ  کی وَصِیَّت نافذ کرنے کی اجازت دے دیں، جبکہ وہ سب اجازت دینے کے اہل بھی ہوں (یعنی سب عاقل بالغ ہوں )تو اِس صورت میں  تہائی مال سے زیادہ کی وَصِیَّت پوری کرنا  بھی جائز ہے ۔  ([1])

نوٹ: وَصِیَّت کے مسائل کے مُتَعَلِّق  تفصیلی معلومات کے لئے دارُ الاِفتاء اہلسنت سے رابطہ کیجئے۔

 دوسرا حق:والدین کی قبر کی زیارت کرنا

وضاحت:یعنی والدین کی قبر پر وقتاً فوقتاً حاضری دیتے رہنا ، راستے میں والدین کی قبر  آئے تو حاضری دئیے بغیر نہ گزرنا اورہفتہ میں کم از کم ایک  بار والدین کی قبر پر حاضری  ضرور دینا ،وہاں جا کر سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت کر کے ،فاتحہ ودورد وسلام پڑھ کر انہیں ایصال ثواب کرنا ،اُن کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا  کرنا * پیارے آقا، مکی مدنی مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :جو ہر جمعہ  کو اپنے ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک کی  قبر کی زیارت کرے ،اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرمادیتا ہے اور اس کو والدین کا فرمانبردار لکھ دیتا ہے۔ ([2]) *ایک  حدیث پاک میں ہے:جو ثواب کی نیّت سے اپنے والدین کی قبر کی زیارت کرے وہ مقبول حج کرنے والے کی طرح ہے  اور * جو بکثرت والدین کی قبر کی زیارت کرے،فرشتے اس کی قبر کی زیارت کرنے کے لیے آئیں گے۔ ([3])

تیسرا  حق: مرحوم والدین کو اپنے گناہوں سے تکلیف نہ دینا

وضاحت:یہ والدین کا اہم ترین حق ہے کہ ہر طرح کے چھوٹے ، بڑے گناہ سے  بچے ، زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرے،کیونکہ والدین کو قبر میں اولاد کے تمام اعمال کی خبر پہنچتی ہے، نیکیاں دیکھ کر خوش


 

 



[1]....  فتاوی اہلسنت ،ریفرینس نمبر: Aqs-2017۔

[2].... نوادر الاصول، الاصل الخامس عشرفى تحقيق التهديد على زوارات القبور،جلد:1،صفحہ:72۔

[3].... نوادر الاصول، الاصل الخامس عشرفى ت تحقيق التهديد  علی زوارات القبور،جلد:1،صفحہ:72۔