Book Name:Waldain Ke 3 Huqooq (Qist 4)
ہوتےہیں ،گناہ دیکھ کر غمگین ہوتے ہیں اور ان کے دل کو صدمہ پہنچتا ہے۔ نبی کریم ،رؤوف الرحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:بندوں کے اعمال ہر پیر اور جمعرات کے دن اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں اور ہر جمعہ کو انبیاء کرام عَلَیْہمُ السَّلام اور والدین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں،وہ نیک اعمال کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اوراس کے سبب ان چہرے کی روشنی بڑھ جاتی ہے تو اللہ سے ڈرو اور اپنے مرحوم والدین کو اپنے گناہوں سے تکلیف نہ دو۔ ([1])
آج ہم نے والدین کے 3 حقوق سیکھےہیں ،دوہرا لیجئے(1): والدین کی وَصِیَّت پوری کرنا (2): والدین کی قبر کی زیارت کرنا (3): مرحوم والدین کو اپنے گناہوں سے تکلیف نہ دینا۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ
ترجمہ:اے اللہ !ہمارے لئے اس میں برکت دے اورہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔ ([2])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
یومیہ56نیک اعمال:
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار