Book Name:Waldain Ke 3 Huqooq (Qist 4)

بتائیے، فرمایا: اللہ پاک کے ساتھ کسی کوشریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرناہے ۔ ([1])  

والدین کے 3 حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ و رسول نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا حکم دیا ہے۔ یہ جنّت میں لے جانے والا عمل ہے۔ والدین کے بہت سے حقوق ہیں،جن میں سے 9 ہم پہلے سیکھ چکے ،3 آج سیکھیں گے۔آئیے! پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہرا لیتے  ہیں: (1):اطاعت وفرمانبرداری (2):والدین کو راضی رکھنا (3):والدین کی خدمت کرنا (4):ادب واحترام کرنا (5): والدین کے لئے دعا کرنا  (6): والدین کے متعلقین سے صلۂ رحمی کرنا (7): والدین کو بُرا بھلا نہ کہنا (8): والدین کی وفات کے بعد ان کی تجہیز وتکفین(کفن ودفن ) وغیرہ کا انتظام کرنا (9): والدین کا قرض ادا کرنا ۔

مزید 3 حقوق جو آج سیکھنے ہیں :

پہلا حق :والدین کی  وَصِیَّت پوری کرنا

وضاحت: مرنے والا اپنی موت سے پہلے جو پیغام دیتا ہے کہ میرے مرنے کے بعد اِس طرح کرنا وَصِیَّت کہلاتا ہے۔ ([2])مثلاً والد نے مرنے سے پہلے کہا *میرا اِتنا مال صدقہ کر دینا *میرے مال سے مسجد،مدرسہ بنا دینا وغیرہ۔ والدین کے حقوق میں سے ہے کہ اُن کی جائز  وَصِیَّتیں  پوری کی جائیں  اور اُن  کے  ہر جائز حکم کو پورا کرنے کی کوشش کرے، اُنہوں نے کسی سے وعدہ کیا ہو ، اُس کو پورا کرے  ۔

ضروری مسئلہ :

وَصِیَّت  کے مُتَعلِّق یہ یاد رہے! کہ   * مال کے متعلق وَصِیَّت مثلاً : *  میرا مال غریب لوگوں میں تقسیم کر دینا * میر امال مسجد ،مدرسہ یا کسی فَلاحی تنظیم کو دےدینا  وغیرہ  اِس طرح کی وَصِیَّت  کومیت کے  ایک تہائی  مال (یعنی مکمل مال کے تیسرے حصے )سے ہی پورا کیا جائے گا۔ اگر والدین


 

 



[1]....الادب المفرد ،باب عقوق الوالدین ،صفحہ:17،حدیث:15۔

[2]....تفسیر نعیمی ،پارہ :1،سورۂ بقرۃ ،تحت آیت :132،جلد:1،صفحہ:749۔