بچوں کے تأثرات

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا محمد جنید رضا خان قادری صاحب (جامعہ نظامِ مصطفےٰ، ٹھٹھی داؤد خیل میانوالی):اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ دیکھنے اور پڑھنے کا شرف ملا۔ دعوتِ اسلامی کی یہ عمدہ کاوش جملہ اہلِ اسلام کے لئے راہِ عمل ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ! اس کے ذریعے لاکھوں بے راہ راہِ ہدایت پاکر اپنی آخرت سنوارسکیں گے۔ اللہ پاک اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر مزید ترقّی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (2)مفتی محمد پرویز عالَم مصباحی صاحب (خطیب وامام جامع مسجدمدھوپور دیو گھر جھار کھنڈ،ہند): دعوتِ اسلامی کا جو بھی کام ہوتا ہے وہ نمایاں اور کارآمد ثابت ہوتا ہے اور ان ہی کامیاب کاموں میں سے ایک کام ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی اشاعت ہے۔ بِلاشبہ یہ ماہنامہ اپنے قارئین کی زندگی کے ہر گوشے میں راہنمائی کرتا ہوانظر آتا ہے۔ بڑی خوش اُسلوبی سے اس کے مَضامین ترتیب دئےگئے ہیں، بِالخصوص طبّی نسخہ نے اس رسالہ کو اور خوبصورت بنا دیا ہے۔

اسلامی بھائیوں کے تأثرات

(3)عَرَبی کُتُب کے مطالعے کے دوران اَسلاف کے ناموں کے ساتھ مختلف نسبتیں لکھی ہوئی نظر آتی ہیں، جن میں ہر ایک کی وجہ معلوم ہونا ایک مشکل کام تھا۔ لیکن ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تو کیا بات ہے کہ اس میں صفر المظفَّر 1441ھ سے ایک سلسلہ بنام ”پیشوں کے اعتبار سے نسبتیں“ شروع ہوا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ! اب اس سلسلہ کے ذریعے یہ مشکل بھی آسان ہوجائے گی۔(نوید رضا، رحیم یار خان)

(4)میں نے ذُوالْقعدۃُ الحرام 1440ھ کے شمارے میں ”پنسل کی پانچ باتیں“والامضمون پڑھا تو بہت اچھا لگا۔ پنسل کی پانچ باتیں اوران سے حاصل ہونے والا درس معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری کئی غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اللہ پاک ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے فیضان کو پوری دنیا میں عام فرمائے۔(زبیر یاسر، لاڑکانہ)

بچّوں کے تأثرات

(5)میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ صفر المظفَّر 1441ھ سے ”بہرا مینڈک“ نامی کہانی پڑھی۔ اس کہانی سے یہ درس مِلا کہ اپنے مَقصد میں کامیابی کےلئے کوشش کرنے والا ایک دن ضرور کامیاب ہوہی جاتا ہے۔ میں بھی امتحانات میں اچّھے نمبرز لینے کے لئے کوشش کروں گا۔(تنویر بن عبد المالک، حب چوکی بلوچستان)

اسلامی بہنوں کے تأثرات

(6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے ہم پر بہت احسانات ہیں، بِالخصوص سلسلہ ”حدیث شریف اور اس کی شرح“ کہ اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین پڑھنے اور سمجھنے میں اس  ماہنامہ نے ہمارے لئے بہت آسانی کی ہے۔ اللہ پاک ان تمام کی کوشش کو قبول فرمائے جو اس ماہنامہ کو تیار کرتے ہیں۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (امِّ فرحان، کورنگی کراچی)

(7)صفر المظفَّر1441ھ کے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں ”اشعار کی تشریح“پڑھنے کی سعادت ملی۔یقیناً اس طرح کے اشعار اور ان کی زبردست تشریح پڑھنے سے عشقِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارے لئے اس ماہنامہ سے پہلےاشعار کی تشریح معلوم کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ (بنتِ عبد الرّحمٰن ،شہداد پور)


Share