
آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء
شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)مولانا پیر محمد خالد رضوی برکاتی (خطیب جامع مسجد عبداللہ گوجرہ، پنجاب پاکستان): رسالہ (ماہنامہ)فیضانِ مدینہ عُلوم و معارِف کا خزانہ ہے، پڑھنے والے قاری کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں آسان فَہم انداز میں پیشوائی اور راہنمائی کر رہا ہے اور عنوانات کے ساتھ دنیا بھر سے آنے والے سوالات کے جوابات ژَرْف نِگاہی اور بالغ نَظَری سے دئیے جاتے ہیں۔ عِلمی و اَدَبی دنیاوی حلقوں میں جیسے یونیورسٹیز و کالجز کے پروفیسرز، وُکلا، ڈاکٹرز کے ساتھ عُلَما و عوام میں قدر کی نِگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پڑھا جاتا ہے، ہر موضوع پر مختصر مقالات کا گلدستہ جو کہ عقائد و نظریات کی پختگی کے ساتھ عمل کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ ناموسِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابہ و اہلِ بیت رضوانُ اللہ علیہم کے آداب کی نزاکتوں سے روشناس کرایا جاتا ہے یقیناً پڑھنے والے عقیدت و محبَّت میں بے ساختہ داد تحسین پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی مقبولیتِ عامہ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس میں بنیادی طور پر قرآن و حدیث، سنّت و فقاہت، عشق و محبَّت، سوز و گداز، معارف و حقائق، اَسرار و رموز اور انداز و اُسلوب موجود ہیں۔
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا لگتا ہے، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اس میں بچّوں کے مضمون بھی بہت اچّھے ہوتے ہیں۔(منیب الرحمٰن، کراچی) (3)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت پسند ہے، خاص طور پر اس میں بچّوں کے مضامین بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔(شناور غنی، چنیوٹ، پنجاب) (4)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک معلوماتی میگزین ہے، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اس سے ہمیں دین کے بارے میں کافی مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔(وقار حسین، راولپنڈی) (5) مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا منفرد اور جدید طَرْز ہے، اسے پڑھ کر قَلب و رُوح کو تسکین ملتی ہے، اس سے دین کے ساتھ ساتھ دنیا کا علم بھی حاصل ہوتا ہے اور بُز ُرگانِ دین کے اَعْراس کی تواریخ بھی یاد رہتی ہیں۔(جاوید اقبال، لاہور) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ خوبصورت اصلاحِ اعمال کا گلدستہ ہے، تمام موضوعات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کردیا گیا ہے جس سے پڑھنے والے خوب سیراب ہورہے ہیں۔(اُمِّ مسعود الحسن، سیالکوٹ) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین میں اضافے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اللہ پاک مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو سدا خوش رکھے۔ (بنتِ غلام باری، کراچی) (8)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”بچّوں کا Portion“ بہت اچّھا لگتا ہے۔(بنتِ خالد، کراچی)
Comments