
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ آن لائن کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃُ المدینہ آن لائن اور 12 ماہ سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ صاحبزادۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭مجلسِ تاجران کے تحت 13جولائی2019ءکو
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے دیگر
شہروں سے بزنس کمیونٹی سے وابستہ
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی
نے بیانات کئے ٭مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت اجلاس ہوا جس میں کراچی
ریجن کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کار کردگی کا جائزہ لیااور شرکا کی تربیت کی ٭مجلس
سے متعلق پاکستان بھر کے زون سطح کے ذمّہ داران کامدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
حاجی عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور دارالافتاء اہلِ سنّت
کے مولانا محمد سجاد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی ٭مجلسِ رابطہ برائے شوبز کے تحت 12 دن کا قافلہ کشمیرکی جانب روانہ ہواجس میں شوبز سےتعلق رکھنے والے افراد اور شعبہ کے ریجنل اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران
شریک ہوئے۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
ہونے والے مدنی کام ٭مجلس ازدیادِ حُب کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحو ل سے
وابستہ پُرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمّہ دار اسلامی بھائی نے ان عاشقانِ رسول کی تربیت کی ٭مجلس جامعۃُ
المدینہ کے تحت صَرف و نحو پڑھانے والے مدرسین کی تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں فیصل آباد اور پاکپتن زون میں صَرف و نحو پڑھانے والے اساتذۂ کرام نے شرکت
کی ٭مجلس کورسز کے تحت ”12 مدنی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔ نگرانِ
پاکستان اِنتظامی کابینہ نے یہ کورس کروایا۔ کورس کے
اختتامی دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو
تحائف سے نوازا گیا ٭مجلس کورسز کے تحت مدنی حلقہ
ہوا جس میں فیصل آباد زون کے تمام ذمّہ
داران نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی ٭مجلس ازدیادِ
حُب کے
تحت مدنی مشورہ ہوا، نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
اس اجلاس میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری، نگرانِ مجلس، ریجن اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ دیگرمدنی مراکز میں ہونے والے مدنی کام ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآبادمیں ذمّہ داران کی تربیت
کا سلسلہ ہوا جس میں مفتی محمد قاسم عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ٭مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان شریف میں ذمّہ داران کا اجلاس ہواجس میں ریجن ذمّہ دار، اراکینِ زون اور دیگر
ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور نگرانِ مجلس رابطہ
پاکستان نے ذمّہ داران کی تربیت کی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مجلس
امامت کورس کے تحت خیبر پختونخواہ کے عاشقانِ رسول کے لئے امامت کورس کا سلسلہ
ہوا۔امامت کورس کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ افتتاح و سنگِ بنیاد ٭حافظ آباد پنجاب میں مدرسۃُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ
للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا
سلسلہ ہواجس میں علاقے کی سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ٭چکوال میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے ساتھ
جامعۃُ المدینہ کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے
اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ
عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
دارالافتاءاہلِ سنّت بنانے کے لئے تعمیرات
کا سلسلہ شروع ہوا مفتی محمد ہاشم خان
عطاری مدنی نے اینٹیں لگاکر اس کا سنگِ بنیاد رکھا ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت لطیف
آباد حید رآباد کی جامع مسجد مصطفیٰ میں مدرسۃُ المدینہ کی نئی برانچ کے افتتاح
کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا
جس میں ذمّہ داران اور اہل ِ علاقہ نے
شرکت کی ٭سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن نے اقبال ایونیو لاہور میں مدرسۃُ المدینہ کے لئے ایک
عمارت وقف کی، اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیت نے شرکت کی۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزاراتِ اولیا کے ذمّہ داران نے ذوالقعدۃ الحرام 1440ھ میں ٭حضرت میوہ شاہ غازی (کراچی) ٭حضرت
حاجی محمد نوشہ ہادی گنج بخش قادری (ضلع منڈی
بہاو الدین ) ٭حضرت خواجہ شاہ محی الدین
قصوری (لاہور) ٭حضرت سید بابا نور شاہ ولی عربی (فیصل
آباد) ٭حضرت عبد العزیز مکی (پاکپتن)٭حضرت دم میراں
لعل پاک بہاول شیر قلندر (حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ) ٭حضرت عزیز الرحمٰن چشتی صابری (ستیانہ روڈ فیصل آباد) ٭حضرت سائیں کرم الٰہی سرکار المعروف کانواں والی سرکار (گجرات) اور ٭رکنِ
شورٰی و تاجدارِ مدنی انعامات حاجی زم زم
عطاری(کراچی ) رحمۃ اللہ
تعالٰی علیہم کے سالانہ
اعراس میں شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزارات پر
ہونے والی قراٰن خوانیوں میں تقریباً 1500 عاشقان رسول اور مدنی منّے شریک ہوئے،مزارات پر 23مدنی قافلوں کی آمد کا
سلسلہ رہا جن میں170عاشقان رسول شریک تھے ،
مزارات پر محفلِ نعت بھی منعقد ہوئیں جن میں
کثیر زائرین نے شرکت کی،اس کے علاوہ35مدنی
حلقوں،40علاقائی دوروں، 70 چوک درسوں کا
سلسلہ ہوا اور سینکڑوں زائرین کو انفرادی
کوشش کے ذریعے نماز اورسنتوں پر عمل کی دعوت دی گئی ۔دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کی جھلکیاں ٭مجلس کورسز کے تحت اسلام آباد ریجن میں تین دن کے”12 مدنی کام کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں
ذیلی تا علاقہ مشاورت کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ پاک انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واہ
کینٹ میں63دن کے ”تربیتی کورس“ کا انعقاد کیا گیا ٭ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ گوجرانوالہ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور اور پنیالہ شریف ڈیرہ
اسماعیل خان میں7 دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ منعقد کئے گئے ٭مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 14جولائی 2019ء کو اولڈ سول لائن سرگودھا میں پاکستان کراٹے ٹیم کے سابق کوچ ظہور احمد کے
گھر ماہانہ گیارھویں شریف کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ریجن ذمّہ دار
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں نیاز اسٹیڈیم کے انچارج اور سابق کرکٹر عبدالحفیظ سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت بھلوال شہر میں 25 اسلامی بھائیوں کے مدنی قاعدے مکمل
ہوئے۔ اس موقع پرتکمیلِ مدنی قاعدہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭مجلسِ وُکَلا
کے تحت سوات تحصیل بار بحرین میں وُکَلا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں سینیئر سیکریٹری سابق صدر اور دیگر ایڈووکیٹس نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کی ٭مجلس رابطہ برائے شوبز کےتحت پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ذمّہ داران نے
مقامی تھیٹر میں مختلف فنکاروں سے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں مشہور
فنکاروں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭مجلس تاجران کے تحت
اوتھل بلوچستان، خضدار بلوچستان، نوری نیوکراچی مارکیٹ، نیپا فرنیچر مارکیٹ سمیت ملک
کے کئی شہروں کی مارکیٹوں اور دکانوں میں تاجر اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مقامی
تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ٭نیز لاہور اور رائیونڈ کے تاجر
اسلامی بھائیوں نے مانسہرہ اور گلگت استور
کی طرف قافلے میں سفر کیا۔ ٭مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ذوالقعدۃ الحرام 1440ھ میں
پاکستان بھر میں تقریباً 121 مَحَارِم اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 2150 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی، ”نیک کام“ ([1])
کے 802 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے3دن کیلئے تقریباً تین سو چھیانوے، 12دن کیلئے 8اور
1ماہ کیلئے 45 محارِم اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں سفر کی سعادت پائی۔
Comments