دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*مولانا عمر فیاض عطاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء

فلسطین میںFGRF دعوتِ اسلامی کے فلاحی کام تاحال جاری

فلسطین کے دُکھیارے اور مظلوم مسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ ”FGRF“ تاحال اپنی فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ FGRF کے رضا کار فلسطین و غزہ کے مختلف علاقوں میں عارضی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں اور امدادی کیمپوں میں جاکر ادویات،پکے ہوئے کھانے، پینے کاصاف پانی، کپڑے، راشن، بچوں کے لئے دودھ، دیگر ضروریاتِ زندگی اور ہنگامی طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ شام کے بارڈر پر ہجرت کرکے آنے والے فلسطینی ریفیوجیز میں بھی FGRF کے رضا کار فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اب تک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 5.1 ملین لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم ہوچکا، ساڑھےتین لاکھ افراد کا کھانا، 75 ہزار فوڈ پیکٹس، ایک لاکھ کلو آٹا، 300 فیملیز کے لئے ٹینٹ، ہزاروں بچوں کیلئے دودھ اور ڈائپرز، کیکس، ڈبل روٹیاں، ہزاروں کمبل اور گدے، پانچ ہزار افراد کو کیش، ویجیٹیبل باسکٹس اور 20 ہزار لوگوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطین میں جہاں جہاں ہمیں ایکسِس ملتا ہے وہاں دعوتِ اسلامی ملبہ ہٹانے کا کام بھی کررہی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد اسکوائرمیٹر کا ملبہ FGRF کی طرف سے ہٹایا جاچکا ہے۔ اناج سے بھرے ہوئے 8 کنٹینرز غزہ بھیجے جاچکے ہیں، مزید بھی ہم بھیجنا چاہتے ہیں لیکن بارڈرز بند ہونے کے سبب آزمائش کا سامنا ہے، ہماری ٹیم جارڈن اور مصر میں موجود ہے اور ممکنہ طور  پر جارڈن اور مصر ہجرت کرکے آنے والوں کی وہاں مدد کی جائے گی۔ دعوتِ اسلامی اردن کے بارڈر پر اسپتال بنارہی ہے جہاں فلسطین سے آنے والے زخمیوں کا علاج کیا جائے گا۔ حاجی عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ ایسے شدید زخمی جنہیں آپریشن کی فوری ضرورت ہے ہم اُن کو اور ان کی فیملیز کو مصر اور جارڈن کے راستے سےپاکستان شفٹ کرنے کی پلاننگ بھی کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے چندقانونی معاملات حل ہوجائیں تو اِن شآءَ اللہ یہ کام بھی کیا جائے گا۔نیز بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے بھی عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ FGRF کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں تاکہ آپ کی دعوتِ اسلامی اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں تک آپ کا امدادی سامان پہنچا سکے۔ https://fgrf.org/donation/

”افتتاحِ بخاری شریف“

امیر اہلِ سنّت نے طلبہ کو پہلی حدیثِ پاک کا درس دیا

12 اپریل 2025ء کی شب جامعۃُ المدینہ کے زیرِ اہتمام دنیابھر میں ”افتتاحِ بخاری شریف“ کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ افتتاحِ بخاری شریف کا مرکزی اجتماع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں اور بنگلہ دیش، ماریشس، امریکہ، یوکے، ساؤتھ افریقہ، موزمبیق، نیپال، اٹلی، کینیا اور تنزانیہ میں موجود دورۃُ الحدیث شریف کے طلبہ اپنے اپنے جامعاتُ المدینہ میں،طالبات اپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ و طالبات آن لائن شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے طلبہ کو بخاری شریف کی پہلی حدیثِ پاک پڑھائی اور اس کی شرح کا درس دیا۔ امیرِ اہلِ سنّت کا کہنا تھا کہ نیت کی بڑی اہمیت ہے، حضرت علّامہ محمد بن محمد زبیدی  رحمۃُ اللہِ علیہ  لکھتے ہیں کہ اللہ پاک کسی بندے کو ہمیشہ جنت میں اس کے عمل کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی نیت کی وجہ سے رکھے گا۔ امیرِ اہلِ سنّت نے طلبہ و طالبات کو نصیحتیں کرتے ہوئے خلوصِ نیت کے ساتھ دین کا کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دینے کا ذہن دیا۔

رمضان المبارک اعتکاف رپورٹ(2025ء)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال دنیا بھر میں رمضانُ المبارک کے مہینے میں پورے ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کا سلسلہ ہوا۔ پاکستان انتظامی کابینہ کے آفس سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس سال رمضانُ المبارک 2025ء میں پاکستان بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 14ہزار58 مساجد میں اجتماعی اعتکاف ہوئے جن میں 1لاکھ72ہزار691 اسلامی بھائی اعتکاف میں بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق *کراچی میں2160مقامات پر39597 *اندرونِ سندھ میں1644مقامات پر16574*بلوچستان میں172مقامات پر 1356 *پنجاب میں 7976 مقامات پر 91631 *لاہور سٹی میں 1371 مقامات پر 16208 *اسلام آباد سٹی میں 90مقامات پر 1632 *KPK میں501مقامات پر3913*گلگت بلتستان میں17مقامات پر 131 اور *کشمیر میں 127 مقامات پر 1649 عاشقانِ رسول نے اجتماعی اعتکاف کی سعادت پائی۔ اعتکاف میں معتکفین نے روزانہ کی بنیاد پر امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکروں اور تجوید کی کلاسز میں شرکت کی اور فرض علوم کے حلقوں میں نماز، وضو و غسل وغیرہ کے متعلق فرض علوم سیکھے۔ واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں سحری،افطاری اور کھانے پینے کی مکمل سہولت دی جاتی ہے اور ہنگاہی طبی امداد کیلئے عارضی ڈسپنسری بھی قائم کی جاتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے

مختلف دینی و فلاحی کاموں کی جھلکیاں

*پنجاب یونیورسٹی لاہور اور میاں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں شعبہ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رُکنِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اسٹوڈنٹس اور لیکچرارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی *دارُالمدینہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز، پروفیسرز، لیکچرار، وائس چانسلرز کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے احساسِ ذمہ داری کے موضوع پر گفتگوکی *شعبہ تعلیم اسلامی بہنوں کے تحت کراچی یونیورسٹی میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق آگاہی دی *ڈیرہ گجراں لاہورمیں قائم جامعۃُ المدینہ میں طلبہ کی آسانی کے لئے کمپیوٹرلیب قائم کردی گئی ہے ۔ رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے کمپیوٹر لیب کاافتتاح کیا اور دعا کروائی *یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طہارت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وضو و غسل کے ضروری مسائل بیان کئے *FGRF کے تحت سینٹرل جیل وہاڑی میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ یوکے FGRF کے نگران حاجی فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر خصوصی شرکت کی اور شجر کاری کرتے ہوئے جیل حکام سے ملاقات کی *FGRFکے تحت ریکسیو 1122 مظفر گڑھ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ صوبائی ذمہ دار نے پاکستان کےمختلف علاقوں میں جاری فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا *فیضانِ رمضان جمعہ مسجد دھی والا کولمبو سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس و یوتھ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی*جامع مسجد دارُالاحسان کوالالمپور ملائیشیا میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی شیخ حبیب علی زینُ العابدین حفظہ اللہ سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں۔ شیخ حبیب کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق بریفنگ دی گئی *کاجو آچے بسار انڈونیشیا میں قائم مقامی دینی ادارے دارُالحکمہ کے طلبۂ کرام میں سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے طلبہ کے درمیان تربیتی بیان کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز


Share