
گیارہویں
شریف اور دعوتِ اسلامی ٭ماہِ فاخر ربیعُ الآخر کی پہلی سے گیارہویں شب تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں روزانہ بعدنمازِ عشاء جلوسِ غوثیہ اور مَدَنی
مذاکروں کا سلسلہ رہا،جن میں بابُ الاسلام سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ(KPK) اور بلوچستان کے مختلف اَضْلاع سے آئے ہوئے ہزاروں اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ ملک و بیرونِ ملک کے دیگر عاشقانِ رسول نے اپنے شہروں،علاقوں
میں بذریعہ انٹرنیٹ/ ٹیراڈیک/ اوبی وین (OB Van) ہونے والے
ان مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ٭عالَمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے علاوہ دُنیابھر میں ربیعُ الآخر
1440ھ کی گیارہویں شب عظیمُ الشّان اجتماعِ غوثیہ مُنْعقد کئے گئے، عالَمی مَدَنی
مرکز کے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز امیرِ اہلِ سنّت کی ہمراہی میں نکالے گئے جلوسِ
غوثیہ سے ہوا،بعدِ جلوس مَدَنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے جس کے بعد
حضورِ اکرم نورِ مُجسّمصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے
منسوب نعلِ پاک(یعنی مبارک چپل)، مُوئے
مبارک، سُرخ دھاری دار چادرمبارک،حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی داڑھی مبارک کے بال اور دیگر تبرکاتِ مُقدّسہ
کی زیارت بھی کروائی گئی، بعدِ مدنی مذاکرہ عاشقانِ رسول نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمراہ سحری اور آپ سے ملاقات کا شرف حاصل
کیا۔نگرانِ پاک کابینہ کے مدنی کاموں کی جھلکیاں شعبہ جات کے مدنی مشورے: مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد)میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی،مجلس دارالمدینہ،مجلس مالیات
اورعالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مجلس اِجراءِ کُتُب و
رسائل،مجلس ہفتہ وار اجتماع، مجلس جدول و جائزہ،مجلس مدرسۃُ المدینہ کے ذِمّہ
داران کے مدنی مشورے فرمائے جن میں ان شعبہ جات کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا
جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزید منظّم و مضبوط کرنے کے لئے قیمتی مدنی پھول بھی
عطا فرمائے۔ تنظیمی صوبوں کے مدنی مشورے شعبہ
جات کے مدنی مشوروں کے ساتھ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان کے 6 تنظیمی صوبوں کے بھی مختلف
مقامات پر مدنی مشورے فرمائے جن میں کثیرذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ان
مدنی مشوروں میں 12مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور نمایاں زون،کابینہ کا اعلان
کیا گیا اورمدنی تحائف بھی دِیئے گئے،نیز ان مدنی مشوروں میں کثیر اسلامی بھائیوں
نے ہر ماہ3دن کےمدنی قافلوں میں سفرکی نیّت بھی کی۔مدنی مذاکرہ دُہرائی اِجتماعات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں مدنی مذاکرہ
دُہرائی اجتماعات سلسلے ہوئے جن میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے علاوہ دِیگرجامعاتُ
المدینہ کے طلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام نے شرکت فرمائی، سُوالات کے جوابات دینے والوں
کے لئے مدنی تحائف کی بھی ترکیب ہوئی۔ 12مدنی کام کورس مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں مجلس جدول و جائزہ کے ذِمّہ داران کا 12مدنی کام کورس
ہوا،نگرانِ پاک کابینہ نے دورانِ جدول مختلف اوقات میں اس شعبے کے مدنی کاموں کا
جائزہ لیا اور مدنی پھول عطا فرمائے، کورس کے اِختتام پر ٹیسٹ بھی ہوا جس میں نمایاں
کارکردگی والوں کو مدنی تحائف (مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل)بھی دیئے گئے۔اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کی بارگاہِ امیرِ اہلِ سنّت میں حاضری
27 دسمبر 2018ء بروز جمعرات ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کے بعد دعوتِ اسلامی کے عِلمی
وتحقیقی شعبے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کی بارگاہِ امیرِ اہلِ سنّت میں حاضری
ہوئی،شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے اور اسلامی بھائیوں کی خواہش پر نبیِّ اکرم، نورِ مجسّم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ
پاک کی زیارت بھی کروائی گئی، اسلامی بھائیوں نے اَشکبار آنکھوں سے نعلِ پاک کی
زیارت کی، سر پر رکھا اور دعائیں کیں۔مجلسِ تاجران اور مجلسِ تاجران برائے
گوشت کا سُنّتوں بھرا اجتماع ٭16،15،14 دسمبر 2018ء عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مجلسِ
تاجران اور مجلسِ تاجران برائے گوشت کاسُنّتوں
بھرااجتماع ہوا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں(بالخصوص
باب المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، سردارآباد(فیصل
آباد)، مرکزالاولیاء ( لاہور)،
مدینۃ الاولیاء(ملتان)،گجرات،ضیاءکوٹ (سیالکوٹ)،
نواب شاہ، سکھر، بہاولپور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد)سے 900
سے زائد تاجران، گوشت کا کام کرنے والے اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شیخِ
طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،
نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری اور مُبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مدنی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ تاجر
اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا۔جانشینِ
امیرِ اہلِ سنّت کی مدنی خبریں تقسیم اسناد: 10 جنوری 2019ء بروز جمعرات مرکزی
جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء (لاہور) میں
تخصّص فی الفقہ (مفتی کورس) کے سال ِ اوّل سے فارغُ
التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا۔صاحبزادۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولاناابواُسید عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فارغُ
التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پر استاذُالفِقہ
و الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت
اساتذۂ و طلبۂ کرام بھی موجود تھے۔ مزاراتِ اولیا پر
حاضری:٭جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے
22 دسمبر 2018ء بابُ الاسلام سندھ کے شہر سیہون شریف میں مشہور بزرگ حضرت سخی لعل
شہباز قلندر سیّدعثمان مَرْوَندی رحمۃ اللہ علیہ
اور ان کے مُریدِ خاص مخدوم سکندر بودلہ بہار رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی و دعا کی۔ علمائے کرام کی دعوت: ٭پچھلے
دِنوں شام کے چند علمائے کرام (الشیخ خالداحمد الراعی،الشیخ
محمد البادنجکی، الشیخ
محمد القصیر اور الشیخ ایمن بکار حَفِظَہُمُ
اللہ) دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف
لائے جہاں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان سے ملاقات فرمائی اور جانشینِ امیرِ اہلِ
سنّت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے گھر پر ان علمائے کرام کی دعوت کی۔ تقریباتِ نکاح میں شرکت: صاحبزادۂ عطار مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
دسمبر 2018ء میں محمد دانش عطاری مدنی (مدرّس جامعۃ المدینہ
فیضانِ قطبِ مدینہ نیو کراچی، باب المدینہ کراچی) ٭محمد
راشد عطاری مدنی (مدرّس جامعۃ المدینہ سمّہ سٹّہ بہاولپور) ٭حافظ محمد نعمان عطاری (کابینہ
ذمّہ دار مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں باب المدینہ کراچی) ٭محمد
شعیب عارف عطاری (حلقہ ذمّہ دار مدنی قافلہ باب المدینہ کراچی) ٭محمد
احمد خالد عطاری (طالبِ علم جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
باب المدینہ کراچی) ٭محمد آصف یونس عطاری (سوشل
میڈیا ٹیکنیکل منیجر دعوتِ اسلامی باب المدینہ کراچی) اور ٭محمد
قاسم عطاری (ڈویژن مدنی انعامات ذمّہ دار) کے نکاح
پڑھائے جن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی
نے بھی شرکت فرمائی۔ دارُ المدینہ کی مدنی خبریں ٭مدنی
مُنّوں اورمدنی مُنّیوں (بچّوں اوربچّیوں) کو بنیادی
دِینی تعلیم کے ساتھ بہترین عصری تعلیم (دُنیاوی تعلیم)سے
روشناس کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی
جانب سے دارُ المدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تادمِ
تحریر دارُالمدینہ کے بابُ المدینہ (کراچی) میں 16،
زم زم نگر (حیدر آباد باب الاسلام سندھ) میں 16،
مرکزالاولیاء (لاہور) میں 6، راولپنڈی میں 5،
سردارآباد( فیصل آباد) میں 3، مدینۃ الاولیاء(ملتان)
میں 2،فاروق نگر(لاڑکانہ)،
گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، واہ کینٹ، ضیاء کوٹ (سیالکوٹ)
اور گجرات میں ایک ایک کیمپس یعنی پاکستان میں کُل 43 کیمپس
قائم ہیں جبکہ اس سال 2019ء میں 22 کیمپس مزید کھولے جارہے ہیں۔٭گزشتہ ماہ
دارُالمدینہ کے ٹیچرز،ناظمین و مجلس کے ذِمّہ داران میں نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ لِنک (Link)سُنّتوں بھرابیان فرمایا جس
میں دارالمدینہ سردارآباد (فیصل آباد) کے
ٹیچرزوغیرہ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل
آباد)میں جبکہ بقیہ نے اپنے شہروں میں شرکت کی۔اس بیان میں نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے گفتگو کرنے کے متعلق مدنی
تربیت فرماتے ہوئے اپنے بیان میں ارشاد فرمایا: نگران اور
ماتحت کو چاہئے کہ ایک دوسرے کی عزّتِ نفس کا ہمیشہ خیال رکھیں اورمل جل کر کام کریں
تاکہ ادارہ مضبوط و مستحکم ہوسکے۔ ٭رُکنِ شورٰی محمد اطہر عطاری کی دارُالمدینہ
صوبہ مکّی کے نگران اور ایجوکیشن مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ باب المدینہ
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم دارُالمدینہ کیمپس میں تشریف آوری ہوئی جہاں آپ
نے دارُالمدینہ کے تعلیمی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران کو مدنی
پھولوں سےنوازا۔ مجلس خدّام المساجد کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلس
خدّام المساجد کے تحت باغِ عطار منڈی وار برٹن (ضلع
ننکانہ،پنجاب) میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔٭قاسم آباد زم
زم نگر ( حیدرآباد) میں جامع مسجد ابو بکر،جامع مسجد
اقصیٰ اور ایک جائے نماز کا افتتاح ہوا۔ ٭خان پور(ضلع
رحیم یارخان) میں جامع مسجد مسعود خان کا افتتاح ہوا۔ ٭پاک امینی کابینہ
سردارآباد (فیصل آباد) میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری
نے 75 مرلے پر مشتمل ایک مسجد(فیضانِ مکہ مدینہ) کا سنگِ
بنیاد رکھا۔ ٭گھوٹکی (باب الاسلام سندھ) میں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کا رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنگِ بنیاد رکھا اور
سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں MPA سردار علی نواز
خان مہر (عرف راجہ خان) سمیت تاجران، بیورو
کریٹس، سیاسی و مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔٭تاندلیانوالہ
(ضلع سردارآباد،فیصل آباد) پنجاب
میں بننے والی نئی سوسائٹی (سَن سوسائٹی)
میں ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی
انفرادی کوشش سے ایک پلاٹ ٭چائنا ٹاؤن سوسائٹی خانیوال روڈ ملتان میں دوکنال ٭اوکاڑہ
میں 6 مرلے ٭بہاولپور میں 4 مرلے ٭چک نمبر85 فیروزہ میں 10 مرلے ٭میانوالی میں 21
مرلے٭پاک کاظمی کابینہ(مدینۃ الاولیاء ملتان) میں 1 کنال
٭رحمٰن ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں 10مرلے ٭علی ٹاؤن پاک وارثی کابینہ (مرکزالاولیاء
لاہور)میں 10 مرلے ٭رانا ٹاؤن گلشنِ سعیدسوسائٹی میں 10مرلے ٭کوٹ عبدالمالک
کے مین شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر 1کنال اور ٭سیہون شریف کی پاک مَرْوَندی کابینہ میں 1860
اسکوائر فِٹ مسجد و مدرسۃ المدینہ کے لئے دعوتِ
اسلامی پر وقف کئے گئے جہاں دعوتِ
اسلامی کی”مجلس خُدّامُ المساجد“ کے تحت
تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے۔ مدرسۃ المدینہ کا افتتاح
مرکزالاولیاء لاہور کے علاقہ بابا ظہور علی شاہ کی جامع مسجد سے متّصل مدرسۃ
المدینہ کی ایک نئی شاخ کا افتتاح کیا گیا جس میں مدنی منّے حِفْظ و ناظرہ کی
سعادتِ عظمیٰ حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ
شوریٰ حاجی منصور عطاری نے بیان فرمایا۔٭مجلس مدنی
انعامات کے تحت گزشتہ ماہ پاکستان بھر میں کم وبیش 2335 مقامات پر یومِ
قفلِ مدینہ اجتماعات منعقد کئے گئے،جن میں کم وبیش 41085 اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزراتِ اولیا کے ذِمّہ داران نے ربیع الثانی 1440ھ میں 18
بزرگانِ دین کے سالانہ اَعْراس میں شرکت کی اور اس شعبے کے مختلف مدنی کاموں کا جدول
رہا، چند نام یہ ہیں: ٭حضرت سیّدنا دولہا شاہ سبزواری بخاری (کھارادر باب
المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا قطب عالَم شاہ بخاری (جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح
روڈ باب المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی(زم زم نگرحیدرآباد)
٭ دوکانی بابا سرکار حضرت عبدالقدوس چشتی (کوئٹہ بلوچستان) ٭حضرت باباحاجی حمبل (سبّی
بلوچستان) ٭ سخی جام داتار (نواب شاہ بابُ الاسلام سندھ) ٭حضرت محکم الدین سیرانی
(بہاولپور) ٭حضرت خواجہ غلام فرید (ضلع
راجن پور) ٭الحاج پیر عبدالخالق حسین شاہ گیلانی قادری (جڑانوالہ پنجاب) ٭حضرت
سیّدنا شاہ رکنِ عالَم (مزنگ مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت
باباموج دریا (مزنگ مرکزالاولیاء لاہور) اعراس
کے موقع پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی جن میں سینکڑوں
عاشقانِ رسول اور مدارس المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، متعدد مدنی قافلوں میں عاشقانِ
اولیا کی آمد کا سلسلہ رہا جبکہ اجتماعاتِ ذکرونعت بھی ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریباً85مدنی حلقے، 45مدنی دورے اور 105چوک درس
ہوئے نیز زائرین پر انفرادی کوشش کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا۔ ایصالِ
ثواب اجتماع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی والدہ
کی برسی کے سلسلے میں جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن بابُ المدینہ کراچی میں ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں قراٰن خوانی ہوئی اور رکنِ شوریٰ نے سنّتوں
بھرا بیان فرمایا۔ کُتُب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ
21 تا 25 دسمبر 2018ء باب المدینہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں چودھویں (th14) عالَمی کُتُب میلے (International
Book Fair) کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ
اور دارُالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی جانب سے بستے (Stalls) لگائے گئے۔ کُتُب میلے میں آنے والے اساتذہ و طلبہ کی بڑی
تعداد نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹالز کا وزٹ کیا اور مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر ذِمّہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں ٭مجلسِ
وُکَلا کے تحت جعفرآباد بلوچستان کے ڈسٹرکٹ وُکلا بار میں مدنی حلقہ لگایا
گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور وُکَلا
کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کے
بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں واقع
انسٹیٹیوٹ آف ہیماٹولوجی اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن(Institute Of Hematology and Blood
Transfusion ) پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ میں سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ٭مجلس اِصلاح برائے فنکارکے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان شریف
میں شوبز سے وابستہ افراد کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ مجلس
پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس مدنی قافلہ
کے تحت پاک شبّیری کابینہ کورنگی باب المدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع
منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا
بیان فرماتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
کئی اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیّتوں کا اظہار کیا۔٭مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
یکم جنوری 2019ء قریشی محلہ مرکز الاولیاء لاہور میں گوشت کا کام کرنے والے ایک
تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر اجتماعِ غوثیہ ہوا ،جس میں نگرانِ پاک سخاوی کابینہ
سمیت گوشت کا کام کرنے والے سینکڑوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔٭25،24،23 دسمبر 2018ء
مصطفٰے آباد (رائیونڈ) مرکزالاولیاءلاہورکے
اطراف جیا بگاگاؤں کی جامع مسجد شیر ربّانی میں ایک مدنی قافلے نے سفر کیا جس میں
مجلس تاجران برائے گوشت کے ذِمّہ داران سمیت گوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔ ٭9جنوری 2019ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شاہ پور
مرکزالاولیاء لاہور میں واقع پاکستان کے ایک بڑے سلاٹر ہاؤس(ذبح
خانے)اورمویشی منڈی کا دورہ فرمایا جہاں ڈاکٹرز، عملہ اور گوشت
فروش اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔
Comments