Book Name:Milad e Mustafa

داخل ہوتے ہیں ۔ مکۂ مکرمہ میں یہ دِن ہمیشہ سے’’ یَوْمِ مَشْہُوْد‘‘ہے یعنی اِس دن لوگ جمع ہوتے ہیں۔ [1]

مدینے میں عظیمُ الشان اِجتماعِ میلاد

حضرت شیخ علی بِن مُوسیٰ مدینی مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : مسجدِنبوی شریف میں ایک زمانے تک 12رَبیعُ الاول کے دِن عظیمُ الشان اِجتماعِ میلاد ہوتاتھا ، جس میں بڑے بڑے اِمام بیان فرماتے۔ 12 رَبیع الاول کی صبح کا سورج نکلتے ہی میلاد شریف کی محفل کا آغاز ہو جاتا اور میلاد پڑھنے کیلئے 4 اَئِمّہ (یعنی چار  امام) مقرر ہوتے۔ محفل شریف حَرم شریف کےصِحن میں ہوتی ۔  پہلے ایک امام صاحِب میلاد شریف کی مَخْصُوْص کُرسی پر بیٹھ کر اَحادیث پڑھتے پھر دوسرے امام کُرسی پر بیٹھتے اور حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی وِلادت شریف پر بیان کرتے۔ پھر تیسرے امام حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رَضاعت (یعنی دودھ پینے کا جو زمانہ تھا اس ) پربیان کرتےپھر چوتھے امام تشریف لاتے اور وہ ہجرت پر بیان کرتے ۔ آخر میں لوگ شربت پیتے اور بادام کا حَلوہ لے کر واپس لوٹتے۔ [2]

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ میلاد پر خوشی مَنانے کا اِنعام

حضرت امام عَبْد ُالرَّحمٰن اِبنِ جوزی  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ   فرماتے ہیں : جشنِ میلاد پر خوشی کرنے والے کے لیےیہ خوشی جہنم سے رُکاوٹ بنے گی ، جو جشنِ میلاد کی خوشی میں


 

 



[1]...  تذکرة بالاخبار عن ا تفاقات الاسفار ، ص ۸۷- ۱۲۷ ملتقطاً۔

[2]...  رسائل فی تاریخ المدینة ، ص۷۷ ملخصاً۔