Book Name:Milad e Mustafa

بھلائیوں اورسَعادتوں کے دَروازے کھول دیئے گئے

حضرت اِمام زَکریا بِن محمد بِن محمود  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : (رَبیع الاوّل شریف)یہ وہ  مُبارَک مہینا ہے جس میں اللہ پاک نے حضورِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بابرکت وُجودکے صَدقے دُنیا والوں پر بھلائیوں اور سَعادتوں کے دَروازے کھول دیئے ہیں۔ [1]

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پیرکے دِن پیدا ہوئے اور پیر کے دِن ہی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نبوت ظاہر ہوئی ، مکۂ مکرمہ سےہجرت پیر کے دِن ہوئی ، پیر کے دِن مدینۂ منورہ میں داخِل ہوئے۔ پیر کے دن ظاہری وصال فرمایا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نےحَجْر اَسود کو پیر کے دن ہی نصب فرمایا ، ایک روایت کے مطابق  بدر میں فتح بھی پیر کے دن ملی اور پیر کے دن سورۂ مائدہ نازل ہوئی ۔ [2]

پیر کا دِن بڑا مُبارَک دِن ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہر پیر کو روزہ رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے ، سحری اجتماع کا اِنعقاد کیا جاتاہے تاکہ اجتماعی طورپر روزہ رکھنے میں آسانی ہو ، دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام اور دیگرسینکڑوں عاشقانِ رسول پیرشریف کا  روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


 

 



[1]...  عجائب المخلوقات  والحیوانات ، فی شھور العرب ، ص۶۸۔

[2]...  مسند امام احمد ، مسند عبد اللہ بن عباس ، ۱ / ۵۹۴ ، حدیث : ۲۵۰۶۔