Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye

قادِریہ میں بیعت تھے۔([1])

قصیدۂ غوثیہ کی برکت

حاجی عبدُ الرحمٰن  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  ایک عرصے تک کولمبو (سری لنکا) میں تشریف فرما رہے، وہاں کی ایک عالی شان حنفی میمن مسجد کے انتظامات آپ ہی سنبھالا کرتے تھے۔ 1979 ء میں جب شَیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کولمبو(Colombo)تشریف لے گئے تو وہاں کے لوگوں کو والدِصاحب سے بَہُت متأثر پایا۔ ([2])

سفرِ حج کے دوران انتقال

امیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ابھی چھوٹی عمر  ہی میں تھے کہ آپ کے والد ِ محترم  1370ھ میں سفرِ حج پر روانہ ہوئے ۔ایامِ حج میں مِنیٰ میں سخت لُو چلی جس کی وجہ سے کئی حُجّاجِ کرام فوت ہوگئے،ان میں حاجی عبدالرحمن   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بھی شامل تھے، جو کچھ دِن بیمار رِہ کر 14ذوالحجۃ الحرام1370ھ کو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ واِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

پیارے اسلامی بھائیو!  حاجی عبدالرحمن  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کس قدر خوش نصیب تھےکہ انہیں سفرِ حج میں موت نصیب ہوئی۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو حج کے لئے نکلا اور فوت ہوگیا توقیامت تک اس کے لئے حج کا ثواب لکھاجائے گا۔([3])  ایک حدیث شریف میں ہے: جو اس راہ میں (یعنی  حج یا عمر ہ کے لئے) نکلا اور فوت ہوگیا اس کی پیشی نہیں ہوگی اور نہ حساب


 

 



[1]... تعارف امیرِ اہل سنت،صفحہ:11۔

[2]... تعارف امیرِ اہل سنت،صفحہ:11۔

[3]...معجم  اوسط،جلد:4،صفحہ:93 ،حديث:5321 ۔