Book Name:Janwaron Par Reham Kijiye

ہے:  قافلہ  بھی ہے *دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کے لئے لاکھوں عاشقانِ رسول مدنی قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں * قافلوں کی برکت سے کئی غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں *لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے *الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں۔

 *آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی سُنتیں اور آداب

 پیارے اسلامی بھائیو!آیئےقربانی کی سنتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:انسان بقرہ عید کےدن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہکریم کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو،یہ قُربانی قیامت میں اپنے سینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آئےگی اورقربانی کاخون زمین پر گرنے سے پہلےاللہ  کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے،لہٰذا خوش دِلی سےقُربانی کرو۔ (تِرمِذی،۳/۱۶۲،حدیث: ۱۴۹۸)*قربانی کے جانور کو گرانے سے پہلے ہی  قبلےکاتَعَیُّن کرلیا جائے،  لِٹانے کےبعدبِالخصوص پتھریلی زمین پر گھسیٹ کرقبلہ رُخ کرنا بےزَبان جانورکیلئےسخت اذیَّت کاباعث ہے۔ *ذَبح کرنےمیں اتنا نہ کاٹیں کہ چھری گردن کےمُہرے(ہڈی) تک پہنچ جائےکہ یہ بےوجہ کی تکلیف ہے۔*جب تک جانورمکمل طور پرٹھنڈا نہ ہوجائےنہ اس کےپاؤں کاٹیں نہ کھال اُتاریں، ذَبْح کر لینےکےبعدجب تک رُوح نہ نکل جائےچھری کٹےہوئےگلےپرمَس (TOUCH) کریں نہ ہی ہاتھ۔ بعض