Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
کرکے اپنی زَبان سے کُفرِیات بکنے کے بَجائے ،اِن آزمائشوں اور تَکلیفوں کا سامْنا کرتے ہوئے صَبْر وتَحَمُّل سے کام لینا چاہئے ،كىونكہ یہ مُصِیبَتیں اور بَلائیں گُناہوں کے كَفَّارے اور دَرَجات میں بَلندی کا باعِثْ ہوتی ہیں ۔
اللہ کےمَحْبُوب، دانائے غُیُوبصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: جب بروزِ قِیامت اَہلِ بَلا (یعنی بیماروں اور آفت زدوں) کو ثَواب عَطا کیا جائیگا،تو عافِیت والے تَمنّا کریں گے کہ کاش! دُنیا میں ہماری کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں۔ (ترْمِذِی، ۴ /۱۸۰، حدیث ۲۴۱۰ ، دارا لفکر بیروت)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے اندر خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ اور اہلِ بیت اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کی محبت پیدا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے، 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے اس رسالے میں 72 نیک اعمال بصورت سوال جواب دئیے گئے ہیں ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 21 یہ کہ کیا آج آپ نے فجر کے لئے جگایا؟ پیارے اسلامی بھائیو! اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہمیں نماز فجر کی پابندی بھی نصیب ہوگی اور حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی فجر کے لئے دوسروں کو جگانے کی سنّت پر عمل بھی ہو جائیے گا۔