Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں مدنی پھول
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا:جو میرے اہلِ بیت میں سےکسی کےساتھ اچّھا سُلوک کرے گا،میں روزِ قیامت اس کا صِلہ(بَدلَہ) اُسےعطافرماؤں گا۔([1]) (2) فرمایا:جو شخص اَولادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سےکسی کےساتھ دُنیا میں نیکی (بھلائی)کرے اُس کا صِلہ (بَدلَہ) دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قیامت مجھ سے ملے گا۔ ([2]) *ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔([3]) *ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُولِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا ہیں۔([4])
تعظیمِ سادات کے آداب کے بارے میں مزیداہم مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع