Book Name:Sayyidon Ki Barkatain
(1): اسلام کی عزّت واحترام (2): میری عزّت و احترام(3): میرے رشتے وقرابت داروں کی عزّت و احترام ۔([1])
اللہُ اکبر! اے عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت! یہ حدیث شریف تو ذِہن میں بٹھا لیجیے! دِل میں سجا لیجیے! ہمیشہ اس کو اپنے پیشِ نظر رکھیے! جو بندہ 3چیزوں کی عزّت کرے گا، اللہ پاک دُنیا کے ہر معاملے میں اور آخرت کے ہر مُعَاملے میں اُس کی حفاظت فرمائے گا۔ کیسی زبردست یہ فضیلت ہے۔ دُنیا میں ہمارے کام اٹک جاتے ہیں، مشکلات پیش آجاتی ہیں، بعض دفعہ ڈر اور خوف کا ماحول بھی بن جاتا ہے، پِھر آخرت کے مُتَعَلِّق غور فرمائیں۔ اللہ! اللہ! آخرت کا تو ہر معاملہ ہی ہولناک ہے* قبر کی تنگی*اندھیرا*تنہائی*وحشت *قبر کا دبانا*مُنْکَر نَکِیْر کا تشریف لانا*سُوالاتِ قبر* پِھر قیامت کے دِن قبر سے اُٹھنا*اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا منظر*اعمال نامے دئیے جانے کا مَنْظَر * اللہ پاک کی بارگاہ میں کھڑا کئے جانے کا منظر*پُل صراط کی مشکلات، اللہ! اللہ! ایک سے بڑھ کر ایک مشکل ہے، ہولناکیاں ہی ہولناکیاں ہیں۔ ان مشکلات سے ہم کیسے بچ سکیں گے؟ کیسے نجات پائیں گے؟ میرے اور آپ کے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے آسان حل دیا ہے ، فرمایا: 3چیزوں کی عزّت کرو! اللہ پاک خُود دُنیا اور آخرت کے ہر معاملے میں تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ کون کون سی چیزیں ہیں؟ فرمایا: (1): اسلام کی عزّت کرو! (2): میری (یعنی مُحَمَّد صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی) عزّت کرو! (3): اَہْلِ بیتِ پاک کی عزّت کرو...!!
اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ بزرگانِ دِین، اللہ پاک کے نیک بندے ساداتِ کرام کی کیسے کیسے عزّت کیا کرتے تھے، کیسے کیسے نِرالے انداز سے ان کا ادب کیا کرتے تھے؟ سنیئے!