Book Name:Sayyidon Ki Barkatain

نے فورًا گھڑی پیش کر دی۔ کسی مُرید نے عرض کیا: حُضُور! یہ بہت قیمتی اور نایاب گھڑی تھی، ایسی گھڑی دوبارہ نہیں مِل سکے گی۔ آپ سیِّد صاحِب کو کچھ رقم دے دیتے، گھڑی نہ دیتے اور ویسے بھی کیا مَعْلُوم کہ وہ واقعی سیِّد تھے؟ خواجہ غُلام فرید   رحمۃُ اللہِ علیہ   نے فرمایا: میں نے سیِّد نام (یعنی لفظِ سیِّد ) کا ادب کرتے ہوئے نذرانہ پیش کیا ہے، سیِّد ذات کا نذرانہ پیش کرنے کی طاقت مجھ میں کہاں ہے...؟ ([1])

کیا پیش کروں تم کو کیا چیز ہماری ہے                               یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے

ساداتِ کرام کی عزّت و فضیلت  پر احادیثِ کریمہ

ساداتِ کرام کی عزّت و فضیلت پر چند احادیثِ کریمہ سنیئے!

(1): پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: اپنی اَولاد کو 3باتیں سکھاؤ: * اپنے نبی   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی محبّت * اہلِ بیت کی محبّت  *اور تلاوتِ قرآن۔([2])

(2):  مسلم شریف کی روایت میں ہے: رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: میں تم میں 2عظیم (یعنی بڑی)چیزیں چھوڑ رہا ہوں* اُن میں سے پہلی تو اللہ پاک کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم)ہے جس میں ہدایت اور نور ہے، تم اللہ  پاک کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم)پر عمل کرو اور اِسے مضبوطی سے تھام لو*  دوسرے میرے اہلِ بیت ہیں ،اور 3مرتبہ ارشاد فرمایا: میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے مُتَعَلِّق اللہ پاک کی یاد دلاتا ہوں۔([3])

اِمام شرف ا لدین طِیْبِی  رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیں: معنی یہ ہے کہ میں تمہیں اپنے اہلِ


 

 



[1]...انوارِ قمریہ، صفحہ: 290۔

[2]... جامع صغیر، صفحہ:25، حدیث:311۔

[3]...  مسلم، کتاب فضائل الصحابہ، باب من فضائل علی بن ابی طالب، صفحہ:941، حدیث:2408 ملتقطاً۔