دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطّاری و اراکینِ مجلسِ رابطہ کے ہمراہ 23 فروری 2019ء کو گورنر ہاؤس بابُ المدینہ کراچی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف عَلوی سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مملکتِ پاکستان میں دینِ اسلام کے فَروغ اور حُقوقُ العبادپر بات چیت ہوئی جبکہ نگرانِ شوریٰ نے صدرِ مملکت کو 7 نکات پر مشتمل ایک مکتوب(Letter) بھی دیا۔ (1)حُکومتی اداروں میں نماز کی ادائیگی تمام حکومتی اداروں میں نماز کی ادائیگی کے متعلق ایسا نظام بنایا جائے کہ نماز کے وقت میں سب نماز پڑھیں۔ (2)سیکنڈری اسکولز اور کالجز میں تعلیمِ قراٰن سیکنڈری اسکولز اور کالجز میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کا ایسا نظام ترتیب دیا جائے کہ جب اسٹوڈنٹس پڑھ کر فارغ ہوں تو انہیں کم از کم دیکھ کر قراٰن پڑھنا آتا ہو، نگرانِ شوریٰ نے صدرِ پاکستان کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں دُرست قراٰنِ پاک پڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، اس شعبے کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں۔ (3)نشے کا بڑھتا ہوا رُجحان ہمارے ملک میں نشے کا رُجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی ادارے اس کا مرکز بنتے جارہے ہیں، نشے کی لَت میں سالانہ تقریباً پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے اور مُنَشِّیات کی وجہ سے سالانہ تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار افراد موت کا شکار ہورہے ہیں، لہٰذا مُنشّیات (Drugs) کی سپلائی کی روک تھام کی جائے۔ (4)شراب نوشی کی تباہی وطنِ عزیز میں شراب عام ہو رہی ہے، جس کے باعث گھر اور معاشرے کی تباہی اور حادثات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،اس وقت شراب نوشی میں پاکستان 35 ویں نمبر پر ہے، لہٰذا شراب کی روک تھام کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ (5)سُود سے پاک نظام ایک مسلمان کو اس بات کا اِدراک (شعور) بخوبی ہونا چاہئے کہ سُود کے ہوتے ہوئے معیشت کی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی، خدارا! اس لعنت سے ملک و قوم کو بچایا جائے۔ (6)مُخَرِّبِ اَخلاق (اخلاق کو خراب کرنے والی) ویب سائٹس (Websites) کی روک تھام وہ تمام انٹرنیٹ ویب سائٹس جن سے ہمارے دِین اور اَخلاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے انہیں پاکستان میں بلاک کیا جائے کہ اس سے نہ صرف ہماری آخرت سنور سکتی ہے بلکہ اللہ نے چاہا تو ہماری قوم کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ (7)شجر کاری میں حُقوقُ الْعباد کا لحاظ سرکاری سطح پر ہونے والی شجر کاری مہم میں حُقوق العباد کا لِحاظ بھی رکھا جائے۔ شجر کاری مہم میں جہاں دعوتِ اسلامی کی خدمات درکار ہوں تودعوتِ اسلامی حاضر ہے۔ صدرِ پاکستان نے مکتوب کو مکمل پڑھا اور ان مَسائل پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے اُٹھائے گئے 7 نکات پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔ وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے مَدارسُ المدینہ، جامعاتُ المدینہ اور دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے متعلق بریفنگ دی اور اسلام آباد میں دارُالمدینہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے کے لئے تعاون کی درخواست کی۔ دینِ اسلام کی ترویج و اِشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ وراثت کے معاملے میں خواتین کے ساتھ جو حق تلفیاں ہو رہی ہیں، اس کے متعلق مدنی چینل اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مدنی چینل کو لاکھوں کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کو عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے دورے (Visit) کی دعوت دی اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

اعراسِ بزرگانِ دین پر امیرِ اہلِ سنّت کی جانب سے ایصالِ ثواب امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہِ جُمادَی الاُخریٰ1440ھ کی22ویں تاریخ کو امیرُ المؤمنین حضرت سیّدُنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، 14ویں تاریخ کو حضرت سیّدُنا امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے عُرس اور 11ویں کو ماہانہ گیارھویں شریف کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اور نیاز کا اہتمام کیا اور مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ 27 تا 29 جُمادَی الاُخریٰ 1440ھ مطابق 4تا6مارچ 2019ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس کے دوران شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی تشریف لائے اور اراکینِ شوریٰ کو قیمتی مدنی مشوروں سے نوازا۔ختمِ شفا شریف گزشتہ تین سالوں (یعنی 25جنوری 2016ء) سے مدنی چینل پر جاری درسِ شفاء شریف کا ختم شریف 3مارچ 2019ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہوا، اس پُر مسرّت موقع پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدرّسِ شفاء شریف استاذُ الحدیث حافظ حسّان عطاری مدنی کو تہنیتی پیغام جاری کیا اور شفاء شریف کے درس کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے مدنی پھول عطا فرمائے۔ ختمِ شفاء شریف میں مفتی محمدقاسم قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی شرکت فرمائی اور سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی مزاراتِ اولیا پر حاضری 19فروری 2019ء کوجانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطّاری مَدَنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بابُ الاسلام سندھ کے شہر سیہون شریف میں حضرت سیّدُنا سخی لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت سیّدنا بودلہ بہار شاہ بابارحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔ سلسلہ ذہنی آزمائش(سیزن10) کا فائنل مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلے ”ذہنی آزمائش“ سیزن 10کا فائنل بابُ المدینہ کرا چی اور مر کزُ الاولیاء لاہور کی ٹیموں کے درمیان 28 فروری 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) کے صحن میں منعقدہوا، دلچسپ مقا بلے کے بعدمر کزُ الاو لیاء لاہور کی ٹیم ذہنی آ زما ئش سیزن 10 کی فاتح قرار پائی۔ سلسلے میں اراکینِ شوریٰ نگرانِ مکی ریجن حاجی محمد امین عطّاری، حاجی برکت علی عطاری، ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ سلسلے کے دوران امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا اوراختتام پر عاشقانِ رسول کو تاجدارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مبارک نعلِ پاک کی زیارت بھی کروائی گئی۔ مجلسِ رابطہ کے وفد کی مفتی منیبُ الرّحمٰن صاحب سے عیادت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیبُ الرّحمٰن صاحب کی علالت پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے 23فروری 2019ء بمطابق 17جمادَی الاُخریٰ1440ھ ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور دُعائے صحت کے حوالے سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام سنایا، مفتی صاحب نے عیادت کرنے پر امیرِ اہلِ سنّت اور وفد کے ہمراہ عیادت کے لئے تشریف لانے پر نگرانِ شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (بابُ المدینہ کراچی) میں ہونے والے مدنی کام ٭25 فروری 2019ء کو مجلسِ وقف املاک کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مفتی محمد قاسم عطاری، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی فُضیل رضا عطاری، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، مولانا عقیل عطاری مدنی اور حاجی امین عطاری بھی شریک ہوئے ٭14فروری 2019ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے ”مجلس مدنی چینل عام کریں“ کے ذمّہ داران سے مدنی مشورہ فرمایا اور گھر گھر مدنی چینل عام کرنے سے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے ٭زونل و کابینہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شوریٰ سطح پر ہونے والی تنظیمی اپڈیٹ کے متعلق ذمّہ داران کو آگاہی فراہم کی ٭ مکی ریجن کے نگرانِ کابینہ اور شعبہ جات کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے شرکت کی ٭مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلسِ مدنی انعامات نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭دارُ المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃُ المدینہ اور مدنی چینل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں رکنِ شوریٰ ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے مدنی پھول عطا فرمائے۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد ( فیصل آباد) میں ہونے والے مدنی کام نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری کی چند مصروفیات: ٭جامعۃُ المدینہ للبنات کا بذریعہ لِنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں جامعۃُ المدینہ للبنات کی مدرّسات اور ناظمات نے پردے میں رہ کر شرکت کی ٭اطراف ائمہ مساجد کے مدنی مشورے میں مدنی پھول عطا فرمائے ٭دارُالمدینہ (مدینہ ٹاؤن کیمپس) کے اساتذہ اور دسویں کلاس (10th Class) کے طلبہ (Students) کی حاضری ہوئی جن میں سُنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد) کے اہلِ محلہ اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا، اس مدنی حلقے کے اِختتام پر اہلِ محلہ کے لئے خیرخواہی (کھانے) کا بھی اہتمام کیا گیا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں ضیائی ریجن کےاطراف گاؤں کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ لیا ٭مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مجلسِ اِزدیادِ حُب کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ مساجد و مدارسُ المدینہ کا افتتاح ٭رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے مرکزُالاولیاء (لاہور) میں ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر7مدارسُ المدینہ کا افتتا ح کیا ٭یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر بڑا بورڈ بابُ المدینہ کراچی میں جامع مسجد فیضانِ صدیقِ اکبر کا افتتاح کیا گیا، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے مغرب کی نمازپڑھائی اور بعدِمغرب سُنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭ٹنڈوآدم(بابُ الاسلام سندھ) میں جامع مسجد خدیجۃُ الکبریٰ کا افتتاح ہوا ٭چیل چوک لیاری بابُ المدینہ کراچی میں ایک جائے نماز کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، رکنِ شو ریٰ سیّد لقمان عطاری نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول عطا فرمائے ٭پیرا گون سٹی مرکزُالاولیاء (لاہور) میں مدرسۃُ المدینہ فیضانِ عطّار کا افتتاح کیا گیا، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭گلشنِ حدید بابُ المدینہ کراچی میں نگرانِ پاک شیرازی کابینہ نے تاجدارِ مدینہ مسجد کا افتتاح کیا ٭گمبٹ ضلع خیرپور(بابُ الاسلام سندھ) میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطّاری نے جامعۃُ المدینہ للبنات کا افتتاح کیا ٭ فاروق آباد پنجاب(پاک وارثی کابینہ) میں ایک اسلامی بھائی نے جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم کےلئے اپنا پلاٹ وقف کیا، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے جگہ کا دورہ کیا اورتعمیرات کے حوالے سے ذمّہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزاراتِ اولیا کے ذمّہ داران نےجُمادَی الاُخریٰ 1440ھ میں12بزرگانِ دین (٭قاری مصلحُ الدّین صدیقی قادری (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت معصوم شاہ بخاری (بابُ المدینہ کراچی) ٭سیّد رفیق شاہ بخاری ( لودھراں شہر) ٭مولانا محبوب احمد چشتی صابری (منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ) ٭پیر سیّد محمد اسماعیل شاہ المعروف کرماں والا شریف (اوکاڑہ)٭حضرت شہاب الدّین (باتھ گاؤں مانگامنڈی پنجاب) ٭حضرت بابا پیج پیر (اُردو بازارمرکزُالاولیاء لاہور) ٭حضرت معین الدّین نعیمی لاہوری (میانی قبرستان مرکزُالاولیاءلاہور) ٭حضرت پیر عبدالغفار (مزنگ مرکزُالاولیاء لاہور) ٭حافظ احمدسیّد علی شاہ گیلانی قادری نقشبندی (گڑھ شریف منڈی بہاؤالدّین) ٭ملک العلماء خلیفہ و شاگردِ اعلیٰ حضرت مولانا ظفرُالدّین قادری بہاری (پٹنہ بہار ہند) ٭حضرت حافظ عبدالعزیز محدث مُرادآبادی (مبارک پور ہند) کے سالانہ اعراس میں شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی جس میں تقریباً 2700 عاشقانِ رسول اور مدرسۃُ المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، مزارات سے متصل مساجد میں 29مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا، جن میں تقریباً 700عاشقانِ رسول شریک ہوئے، اِیصالِ ثواب اجتماعات بھی ہوئے جن میں تقریباً 2500 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، 23مدنی حلقے، 27مدنی دورے، 30چوک درس کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ سینکڑوں زائرین کو انفرادی و اجتماعی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔ کم مدت میں حفظ و ناظرہ قراٰن مکمل مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ ڈھرکی بابُ الاسلام سندھ میں ایک مدنی منّے قربان عطاری نے صرف 9 ماہ 21 دن میں قراٰنِ پاک حفظ کرلیا جبکہ ایک مدنی منّے شاہ زیب اورنگزیب نے صرف 54دن میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کیا۔ مدرسۃُ المدینہ بالغان کی 12 ماہ کی کارکردگی2018ءمیں ملکِ پاکستان مىں 11ہزار سے زائد مدرسۃُ المدينہ بالغان کا اضافہ ہوا موجودہ کارکردگی کے مطابق تادمِ تحریر ملک بھرمیں مجموعی طور پر کُل 23ہزار 200مدارسُ المدینہ بالغان میں تقریباً1لاکھ55ہزار695 اسلامی بھائی تعلیمِ قراٰن حاصل کررہے ہیں۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو بعدنمازِ مغرب ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں۔ مجلس ہفتہ وار اجتماع کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق اس وقت پاکستان بھر میں 560ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات ہورہے ہیں۔ مجلسِ ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے مدنی کام٭شعبۂ تعلیم کے تحت 12 مارچ 2019ء کو حافظ آباد میں عظیمُ الشّان ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش2000 سے زائد ٹیچرز اور شعبۂ تعلیم سے وابستہ افراد نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭25فروری2019ء کو وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلسِ ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے اشتراک سے 22 فروری 2019ء کو لاڑکانہ بابُ الاسلا م سندھ کی بے نظیرمیڈیکل یونیورسٹی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹو ڈنٹس، اساتذہ اور پرنسپل سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شر کت کی، رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭نگرانِ مجلسِ شعبۂ تعلیم پاکستان نے بابُ المدینہ کراچی میں کراچی یونیورسٹی، اورنگی ٹاؤن کے ایک نجی انسٹیٹیوٹ، بلدیہ ٹاؤن موا چھ گوٹھ کے مقامی اسکول، کھارادر میں ایک فاؤنڈیشن، نارتھ کراچی کے ایک کوچنگ سینٹر، کوٹ جامی کشمیر کے دو نجی ا سکولز، ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک یونیورسٹی اور مرکزُ الاولیاء لاہور کے گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹرز اور لیکچرارز کو مدنی پھول دیئے۔ مجلسِ تاجران و مجلسِ تاجران برائے گوشت کے مدنی کام سنّتوں بھرے اجتماعات: ٭12فروری 2019ء کو کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس پاکستان سمیت کثیر تاجران نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزُالاولیاء لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ قومی اسمبلی وحید عالَم سمیت سرمایہ کاروں اور تاجروں نے شرکت کی ٭20فروری2019ء کو نیوکراچی سیکٹر5-G بابُ المدینہ کراچی اور 26 فروری 2019ء کو ملیر میں اجتماعاتِ ذکر و نعت منعقد ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیانات فرمائے، 1100سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭29 جنوری 2019ء کو مرکزُالاولیاء لاہور میں ایک گوشت فروش اسلامی بھائی کے والدِ مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عطاری ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭فروری 2019ء میں اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی کی ایک مارکیٹ اور ضلع شیخوپورہ، ضلع قصور، مرکزُالاولیاءلاہور کے سلاٹر ہاؤسز(ذبح خانوں) میں سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں سلاٹر ہاؤس کے تاجران، چمڑا اور گوشت فروش اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی حلقے: ٭مجلسِ تاجران و مجلسِ تاجران برائے گوشت کے تحت ماہِ فروری 2019ء میں بابُ المدینہ کراچی، زم ز م نگر حیدر آباد، مرکزُ الاولیاء لاہور، راولپنڈی، پشاور اور سیوطی کابینہ ضلع قصور میں مدنی حلقوں، چوک درس اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا، جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مدنی پھول دیئے ٭یومِ تعطیل اعتکاف کے لئے اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی سے تاجر اسلامی بھائیوں نے ٹھٹھہ بابُ الاسلام سندھ کی جانب سفر کیا، جہاں خضر حیات مسجد میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی قافلے میں سفر: ٭مجلسِ تاجران برائے گوشت کے تحت 3، 4، 5 فروری 2019ء کو گوشت کا کام کرنے والے، جانوروں کے بیوپاری، سلاٹر ہاؤس اور چمڑا منڈی میں کام کرنے والے 76 عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں ٭مجلسِ وُکَلا کے تحت پنجاب کے شہر ضیا کوٹ (سیالکوٹ) کے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، ڈسٹرکٹ بار سبزپور (ہری پور ہزارہ) اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکزُ الاولیاء لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے ٭18فروری2019ء کو نگرانِ مجلسِ وکلا پاکستان نے بابُ المدینہ کراچی کے سٹی کورٹ و اطراف میں ججز ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر، وکلا اور کورٹ اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انفرادی کوشش کی ٭مجلسِ معاونت برائےاسلامی بہنیں کے تحت جمادَی الاُخریٰ 1440ھ میں پاکستان بھرمیں تقریباً 165مقامات پر مَحَارِم اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش3022اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے568 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے تقریباً 426 محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 15اسلامی بھائیوں نے 12دن اور 6اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا ٭مجلسِ مکتبۃُ المدینہ کے تحت Lahore University of Management Sciences میں لگائے جانے والے کتب میلے میں مکتبۃُ المدینہ کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل رکھے گئے ٭مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت ماہِ فروری 2019ء میں بابُ المدینہ کراچی، مرکزُ الاولیاء لاہور، اسلام آباد، کوٹ مومن پنجاب، سوات، مُرید کے، انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ اور دیگر مقامات پر تجہیز و تکفین اجتماعات ہوئے ٭مجلسِ ماہی گیر کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے کیماڑی بابا بھٹ جزیرہ میں مسجد بابا آئر لینڈ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ ایک کشتی میں بھی مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا ٭مجلسِ مدنی قافلہ کے تحت 4 دن کا امیرِ مدنی قافلہ کورس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کی بھی آمد ہوئی، رکنِ شوریٰ نے شرکا کی مدنی تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھول دئیے ٭مجلسِ مدنی انعامات کے تحت ماہِ فروری 2019ء میں بابُ المدینہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا، الفاروق مسجد حسین آباد، عثمانیہ مسجد عبداللہ گوٹھ، بابر مارکیٹ کی مسجد میں دکانداروں اور جامعۃُ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی گلستانِ جوہر میں طلبہ کے درمیان سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں نگرانِ مجلس اور دیگر ذمّہ داران نے شرکا کو مدنی پھول پیش کئے ٭مجلسِ اعتکاف کے نگرانِ مجلس پاکستان نے ماہِ فروری2019ء میں بابُ المدینہ کرا چی کے مختلف جامعاتُ المدینہ میں حا ضری دی اور طلبۂ کرام کو اعتکاف کرنے اور کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت 4200 مقاما ت پر آخری عشرے کا اعتکاف ہوا،جس میں تقریباً1 لاکھ 22 ہزار عا شقا نِ رسول نے اعتکاف کیا جبکہ اس سال(2019ء/1440ھ) کم و بیش 11600(گیارہ ہزارچھ سو) مساجدمیں5لاکھ عاشقانِ رسول کو مدنی ماحول میں اعتکاف کروا نے کا ہدف ہے ٭مجلسِ تحفظِ اوراقِ مُقدسَّہ کے تحت 12فروری2019ء کو پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقِد کیا گیا، جس میں نگرانِ مجلس پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

عُلَمائے کرام سے ملاقاتیں ماہِ فروری 2019ءمیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء و دیگر ذِمّہ داران نے تقریباً 1880سے زائد عُلَما و مشائخ اور ائمہ و خُطبا سے ملاقات کی۔ چند کے نام یہ ہیں: پاکستان: ٭مفتی موسیٰ طاہر قادری (مہتمم جامعہ عیدگاہ منکیرہ ضلع بھکر)٭مولانا رضوان مصطفائی (مدرّس ادارہ جامعۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل گوجرانوالہ) ٭مولانا عبدُالمالک چشتی (مہتمم جامعہ اکبریہ میانوالی) ٭مفتی عارف الحسن سواگی (مہتمم دارُالعلوم منظرُالاسلام رضویہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان) ٭مولانا عبدُالحمید منہاس (مدرّس جامعہ نصرت الاسلام گوجرانوالہ) ٭مولانا فہیم قادری (ناظمِ تعلیمات جامعہ رضویہ مظہرُالاسلام سردار آباد فیصل آباد) ٭مولانا خورشید قادری (مدرّس دارُالعلوم امینیہ رضویہ محمد پور سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا سبطین سعیدی (امام و خطیب جامع مسجد گلزارِ مدینہ غلّہ منڈی گوجرہ) ٭مولانا پیر سیّد جمیل قادری (مہتمم جامعہ منظورالحسن راجن پور) ٭مولانا حافظ فاروق چشتی(امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ کوٹ جمیل ضلع بھمبر) ٭مولانا حافظ محمد ناصر خان (مُدرّس جامعہ مفتاحُ العُلوم حضرو اٹک) ٭مولانا صاحبزادہ محمد ضیاءالحق رضا (نائب مہتمم دارُالعلوم نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رضویہ ڈسکہ ضیاکوٹ سیالکوٹ) ٭مولانا پروفیسر عطاءالرّحمٰن رضوی (خطیب جامع مسجد گلزار ِحبیب مرکز الاولیاء لاہور) ٭مفتی عبدالوکیل قادری (خطیب جامع مسجد بلال مردان) ٭مولانا قاضی احمد حسن چشتی (خطیب جامع مسجد سیّد حامد علی شاہ گلزارِ طیبہ سرگودھا) ہند:٭مفتی شبیر احمد صدّیقی (ناظمِ اعلیٰ دارُ العلوم شیخ گنج احمد آباد گجرات) ٭مولانا اسلم نقشبندی (ناظمِ اعلیٰ دارُ العلوم صدیقِ اکبر احمد آباد گجرات) ٭مولانا محمد اویس منظری (پرنسپل الثقافۃ السنیہ اسلامک سینٹر ہبلی کرناٹک) ٭مولانا محمد نثار احمد مصباحی (صدر مدرّس مدنی میاں عربی کالج ہبلی کرناٹک) ٭مولانا محمد عارف جمالی (خطیب و امام درگاہ حافظ شاہ جمال اللہ یوپی) ٭ مفتی انفاس الحسن چشتی (صدرِ مدرّس و شیخ الحدیث جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف یوپی) ٭مولانا سیّد اختر میاں چشتی (سجادہ نشین خانقاہِ عالیہ صمدیہ پھپھوند شریف یوپی) ٭مولانا محمد ارشدُ القادری رضوی (خطیب و امام درگاہ جامع مسجد سید سالار مسعود غازی بہرائچ شریف یوپی) ٭مولانا عبد الغفور نقشبندی (خطیب و امام اکبری مسجد درگاہ اجمیر شریف راجستھان ہند) ٭مولانا محمد توصیف صدیقی قادری (خطیب و امام شاہجہانی مسجد درگاہ اجمیر شریف راجستھان ہند) ٭مولانا محمود غازی ازہری (ڈائریکٹر جامعہ حضرت نظام الدین دہلی ہند) ٭علامہ یاسین اختر مصباحی (ڈائریکٹر ادارہ دارالقلم ذاکر نگر دہلی ہند)، الجامعۃ الاشرفیہ کے اساتذہ:٭مفتی معراج القادری ٭مفتی نفیس مصباحی ٭مولانا نعیم مصباحی ٭مولانا ساجد مصباحی ٭مولانا ابرار اعظمی ٭مولانا مسعود برکاتی ٭مولانا حسیبُ الرّحمٰن ٭مفتی عماد الدین ٭مولانا محمد ناظم ٭مولانا محمد دستگیر ٭مولانا زاہد سلامی ٭مولانا محمد عرفان۔علمائے کرام کی مَدَنی مَراکز آمد ٭حضرت علّامہ مولانا سیّد ہاشمی میاں اشرفی جیلانی مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ٭حضرت مفتی ابراہیم قادری(جامعہ غوثیہ سکھر،بابُ الاسلام سندھ) نے 10 اَساتذہ کے ہمراہ مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃُ المدینہ اور دارُالمدینہ کا دورہ کیا ٭مفتی محمد خرم اقبال رحمانی (خطیب جامع مسجد حنفیہ عالمگیر ، لانڈھی بابُ المدینہ کراچی) اور راولپنڈی و مانسہرہ سے آئے مولانا محمد عمران قادری اور مولانا تنویر اقبال قادری نے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں المدینۃُ العلمیہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ ٭مفتی حق النبی سکندری الازہری ( فاضل جامعۃ الازہر مصر ) نے بابُ الاسلام سندھ کے شہر سلطان کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃُ المدینہ ٭پیر سیّد لقمان قادری رضوی ( مہتمم جامعہ حنفیہ رضویہ ) نے اسلام آباد میں قائم مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُالمدینہ آن لائن ٭مولانا عبدالحمید رضوی (جگنہ شریف) نے فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ٭مولانا مسعودقادری(محکمۂ اوقاف) نے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزُالاولیاء لاہور کا دورہ فرمایا ٭نیپال گنج کے جامعۃ ُالمدینہ میں مولانا سیّد ارشد میاں مکّی اشرفی جیلانی کی تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے تعلیمی معاملات کا جائزہ لیا اور خدماتِ دعوتِ اسلامی دیکھ کر مَسَرّت کا اظہار کیا۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذِمّہ داران نے گزشتہ ماہ کم و بیش 541 سیاسی و سَماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ چند کے نام یہ ہیں: بابُ المدینہ کراچی: ٭سعید غنی (صوبائی وزیر بلدیات) ٭ ڈاکٹر فاروق (S.S.P انویسٹی گیشن ایسٹ) ٭سید صلاح الدین (ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ساؤتھ) ٭علی رضا (S.S.P کورنگی) ٭عارف کلہوڑ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی 1) ٭کمال حکیم (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل) ٭ ڈاکٹر جمیل احمد (ایڈیشنل آئی جی ٹریفک) ٭ڈاکٹر امین یوسف زئی (D.I.G ویسٹ زون) ٭ شفیق الرحمٰن (کمانڈر بریگیڈیئر رینجرز سیکٹر) ٭کرنل محمد شکیل (ونگ کمانڈر رینجرز سیکٹر) ٭منشاد علی شاہانی (اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر) مرکزُالاولیاء لاہور: ٭گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ٭طاہر ندیم (صدر پنجاب ٹریڈنگ) ٭سیّد سعید الحسن شاہ (منسٹر اوقاف پنجاب) ٭ثاقب ظفر ( سیکرٹری ہیلتھ پنجاب) ٭رفاقت علی (ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پنجاب) ٭محمد شاہ زیب (ڈپٹی جنرل سیکرٹری) ٭محمد عباس (سیکشن آفیسر) ٭شوکت لالیکا (منسٹر عشرو زکوٰۃ) ٭سبطین احمد (منسٹر جنگلات و جنگلی حیات پنجاب) ٭وسیم عبدالرؤوف (سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن) ٭فہیم احمد خان (ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ) ٭ڈاکٹر حماد سرور (ڈپٹی سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن کمیشن) ٭خالد نواز (R.B ریگولیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ) ٭خالد بشیر (ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر اینڈ فنانس) ٭محمد وسیم (سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن) ٭ظفر احمد (سیکشن آفیسر انٹرنل سیکورٹی تھری) ٭محمد اشرف (سیکشن آفیسر S & G.A.D) ٭میاں اسلم اقبال (صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب) ٭مراد راس (صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب) ٭سردار اکبر ناصر (چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی) ٭مسعود ناصر (اسسٹنٹ چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی لاہور) ٭ کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ ٭نذیر چوہان (M.P.A) ٭غضنفر علی (S.P سٹی) ٭نوید ارشاد (S.P انویسٹی گیشن) ٭مسعود احمد (D.S.P رنگ محل) ٭سیّد رفاقت گیلانی (اسپیشل ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب) ٭محمد اخلاق ( منسٹرا سپیشل ایجوکیشن پنجاب) ٭عون چوہدری (مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب) ٭جہانگیر ترین (سیاسی راہنما) ٭شعیب صدیقی (M.P.A) ٭محمدسمیع (M.P.A) ٭میاں جاوید لطیف (M.N.A) ٭جعفر علی (M.P.A) ٭سلمان رفیق (M.P.A) ٭عرفان ڈوگر (M.N.A) ٭ملک کرامت کھوکھر (M.N.A) ٭محمود الحسن (ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز) ٭خالد محمود (S.Pسیکورٹی ٹو C.M) اسلام آباد: ٭سابق وزیرِاعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ٭چوہدری عدنان (پارلیمانی سیکرٹری پنجاب) ٭راجہ راشد حفیظ (صوبائی وزیر برائے خواندگی و بنیادی تعلیم) سرگودھا: ٭ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید ٭جنرل یاسر احمد بھٹی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) ٭چوہدری عامر سلطان چیمہ (M.N.A) ٭قدیر احمد (ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودھا ریجن) ٭رانا شاہد عمران (اسسٹنٹ کمشنر انفارمیشن) ٭ملک محمد شعیب نسوآنہ (اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ریجن) چنیوٹ: ٭ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سیّد امان انور قدوائی ٭اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی لودھراں: ٭ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد ٭ملک جمیل ظفر (D.P.O) ٭رفیعُ الدین شاہ (سابق M.P.A) سبی: ٭سیاسی و سَماجی شخصیت پیر فقیر اللہ جان کہروڑپکا: نواب امان اللہ خان (سابق M.N.A) ٭رانا صادق (ممبر ضلع کونسل) میانوالی: ٭کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی ٭ممتاز احمد (D.P.O میانوالی) ہارون آباد: ٭چوھدری نورالحسن تنویر (M.N.A) ٭ڈاکٹر مظہر اقبال (M.P.A) بلوچستان: ٭میر محمد صادق عمرانی (سابق صوبائی وزیر) ٭نواب غوث بخش خان باروزئی (سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان) خان پور:٭جاوید جتوئی (D.S.P) ٭سینئر قانون دان

جاوید اختر اوکاڑہ: ٭رضا علی گیلانی (سابق وزیرِ تعلیم) ٭ ملک محمد سلیم (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ) ٭خرم شہزاد (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو) شخصیات کی مَدَنی مراکز آمد سیاسی شخصیات مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور دلاور خان نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ( بابُ المدینہ کراچی) کا وزٹ کیا جہاں مجلسِ رابطہ کے ذِمّہ داران نے ان شخصیات کو دعوت ِاسلامی کی دِینی خدمات سے آگاہی فراہم کی جبکہ سیاسی و سَماجی شخصیت چوہدری عظیم اور سابقہ ایم این اے جاوید اخلاص نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد کا وزٹ کیا جہاں رکنِ شوریٰ و نگرانِ ضیائی رِیجن حاجی وقارُالمدینہ عطّاری نے ان شخصیات سے ملاقات کی۔

شبِ قدر کی دُعا

پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ عنہا کو شبِ قدر میں یہ دُعا پڑھنے کا فرمایا:اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی یعنی اے اللہ! بیشک تُو معاف فرمانے والا ہے اور مُعافی دینے کو پسند بھی کرتا ہے لہٰذا مجھے بھی مُعاف فرما دے۔(ترمذی، ج5، ص306، حدیث:3524)

شبِ قدر پوشیدہ رکھنے کی دو حکمتیں

امام فخر الدّین رازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اللہ پاک نے شبِ قدر کو چند وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا ہے(جن میں سے دو یہ ہیں):(1)اس رات کو پوشیدہ رکھا تاکہ شرعی احکام کا پابند بندہ اس رات کی طلب میں محنت کرے اور اس محنت کا ثواب کمائے (2)جب بندے کو شبِ قدر کا یقین حاصل نہ ہوگا تو وہ رمضان کی ہر رات میں اس امید پر اللہ پاک کی اطاعت میں کوشش کرے گا کہ ہوسکتا ہے کہ یہی رات شبِ قدر ہو۔( تفسیر کبیر، القدر، تحت الآیۃ:1، ج11، ص230)


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

نیپال میں  ہونے والے مختلف مدنی کاموں کی جھلکیاں 16، 17، 18 فروری2019ء کو نیپال کے شہر نیپال گنج میں ملکی مشاورت، ریجن، زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس کی مختلف نشستوں میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی،اراکینِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطّاری، سیّد محمد ابراہیم عطّاری، سیّد محمد عارف علی عطّاری، محمد بلال رضا عطّاری، محمد فضیل رضا عطّاری، محمد امین عطّاری (مدنی قافلہ) اور دارالافتاء اہلِ سنّت کے مولانا محمد سجاد عطّاری مدنی نے شُرَکا کی تربیت فرمائی، اس اجتماعِ پاک میں 74 اسلامی بھائیوں نے 12ماہ کے مدنی قافلے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا، سنّتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر 4دن کا 12مدنی کام کورس ہوا جس میں تقریباً 200 اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭دورانِ اجتماع ہند اور نیپال کے جامعاتُ المدینہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کرنے والے 57مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان طلبہ کے سَروں پر عِمامہ شریف سجایا اور ان سےملاقات فرمائی ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت نیپال گنج میں 12، 13، 14فروری 2019ء کو 3دن کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ناظمین، مدرّسین اور مدنی عملے نے شرکت کی ٭کئی شعبہ جات (مجلس مدنی قافلہ، مجلس مدنی کورسز، مجلس جامعۃُ المدینہ، مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان، مجلس جدول و مجلس کارکردگی، مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ، مجلس مدرسۃُ المدینہ آن لائن) کے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا ٭نیپال کے مختلف شہروں میں مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے تحت 5مقامات پر دُعائے صحت اجتماعات ہوئے جن میں سینکڑوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭نیپال کے شہرجنک پور میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا آغاز ہوا، اس موقع پر رکنِ شوریٰ محمد بلال رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مقامی علمائے کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوئے ٭کھٹمنڈو میں جائے نماز فیضانِ صدیقِ اکبر میں نمازوں کاباقاعدہ آغاز ہوا۔ بنگلہ دیش میں سنّتوں بھرا اجتماع بنگلہ دیشی دارُالحکومت ڈھاکہ کے سول ایوی ایشن گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا عظیمُ الشان سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف شہروں سے عُلما و مشائخِ کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی، اس تاریخی و روح پرور اجتماع میں بنگلہ دیش مشاورت کے اراکین و دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے، دورانِ اجتماع بنگلہ دیش کے جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التحصیل ہونے والے 17مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کا بھی سلسلہ ہوا، اختتام پر خصوصی نشست میں سنّتوں بھرے بیان، تصورِ مدینہ، ذِکرُ اللہ اور دُعا کا سلسلہ ہواجس کا منظر قابلِ دید تھا، کعبے کے بَدْرُالدُّجیٰ، طیبہ کے شَمسُ الضُّحٰی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر صلوٰۃ و سلام سےاس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا جس کے بعد کثیر عاشقانِ رسول نے سنّتوں کی تربیت کے لئے مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل کی۔ مَسقط کتب میلے میں مکتبۃُ المدینہ العربیہ کا بستہ سلطنتِ عمان کے دارُ الحکومت مسقط میں 20فروری 2019ء سے دس دن کا عالمی کُتُب میلہ (International Book Fair) منعقد ہوا جس میں مکتبۃُ المدینہ العربیہ کا بستہ (Stall) لگایا گیا جس میں اُردو، عربی، چائنیز، ہندی، بنگالی، انگریزی اور دیگر مختلف زبانوں میں کتب رکھی گئیں۔ اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ ہند کے مفتی شمسُ الہدیٰ مِصباحی صاحب اور پاکستان کے مفتی محمد جان نعیمی صاحب سمیت مختلف شخصیات اور صحافیوں وغیرہ نے مکتبۃُ المدینہ کا دورہ کیا اور فروغِ علمِ دین کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ مکتبۃُ المدینہ کی ایک شاخ کا افتتاح پچھلے دنوں نیپال کے شہر نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی ایک شاخ کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں اراکینِ شوریٰ سیّد ابراہیم عطّاری، محمد بلال رضا عطّاری، حاجی محمد امین عطّاری (مدنی قافلہ) اور سیّد محمد عارف علی عطّاری نے شرکت فرمائی۔ مدنی قافلے مسلمانوں کی اِصلاح، مساجد کی آبادکاری، سنّتوں کی دھوم مچانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرتے ہیں رَجبُ المُرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے عرب شریف، ساؤتھ افریقہ، اٹلی، یوکے اور عرب امارات سے عاشقانِ خواجہ غریب نواز اور 12ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر عاشقانِ رسول سری لنکا اور یوکے سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حاضر ہوئے جہاں مختلف مدنی کاموں اور مدنی کورسز میں شرکت کرنے کےساتھ شیخِ طریقت، امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیز اراکینِ شوریٰ نے بھی ان کی مدنی تربیت فرمائی۔


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جمادی الاخریٰ اور رجب المرجب1440ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یااللہ! جو رسالہ ”مُردے کی بے بسی“ کے 27صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو بُری موت سے بچا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 8لاکھ 76ہزار 608اسلامی بھائیوں اور بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی:4 لاکھ 90 ہزار558/اسلامی بہنیں:3لاکھ 86 ہزار 50)۔ (2)یا ربِِّ کریم! جو کوئی رسالہ ”163 مَدَنی پھول“ کے 40صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے مدینے کے سَدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً 8لاکھ 12ہزار 196اسلامی بھائیوں اور بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی: 4 لاکھ 52 ہزار 406/اسلامی بہنیں:3 لاکھ 59 ہزار790)۔ (3)یااللہ! جو کوئی ”خوفناک جادو گر“ کے 25 صَفْحات پڑھ یا سُن لے، فیضانِ غریب نواز سے اُسے عذابِِ قَبْر سے نَجات دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً 8لاکھ 85ہزار 64اسلامی بھائیوں اور بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی:4لاکھ 76ہزار 260/اسلامی بہنیں:4لاکھ 8ہزار 804)۔ (4)یاربِِّ کریم! ”سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات“ کے 18صفحات جو کوئی پڑھ یا سُن لے اُس کی آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کارکردگی: تقریباً 10لاکھ 6ہزار 184اسلامی بھائیوں اور بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی: 5لاکھ53 ہزار 135/اسلامی بہنیں: 4لاکھ 53ہزار 49)۔


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں یکم رجب 1440ھ بمطابق 9 مارچ 2019ء اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسلامی بہنوں میں مدنی کام مزید بڑھانے کے اہداف طے ہوئے۔ مدرسۃُ المدینہ(للبنات) کی مدنی خبریں لیاقت اسکوائر ملیر بابُ المدینہ کراچی میں قائم مدرسۃُ المدینہ (للبنات) کی ایک نابینا طالبہ نے18 ماہ 20 دن میں حفظِ قراٰن مکمل کیا ٭24 جنوری 2019ء کوہجویری زون مرکزُالاولیاء (لاہور) اور 23 فروری 2019ء کو امجدی زون  زم زم نگر(حیدر آباد) میں سنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 350 طالبات نے شرکت کی۔ مدنی کورسز 2 فروری 2019ء کو بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر (حیدرآباد)، مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف)، سردارآباد (فیصل آباد)، راولپنڈی اور گجرات میں اسلامی بہنوں کے دارالسنّہ میں 12دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“ جبکہ 16 فروری 2019ء کو 12 دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 393 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیز وتکفین مجلس تجہیز وتکفین کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں تجہیز وتکفین اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں تقریباً 6426 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭کم وبیش701 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات ہوئے۔ سُنّتوں بھرے اجتماعات مجلس جامعۃُ المدینہ (للبنات)کے تحت 16 فروری 2019ء کو ملک بھر میں 32 مقامات پر سُنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 1452 طالبات و مدرِّسات نے شرکت کی۔مجلس تعویذات و مکتوباتِ عطّاریہ کے مدنی کام جنوری 2019ءمیں راولپنڈی کے مہروی زون میں تربیتی کورس ہوا جس کی برکت سے اس زون میں تعویذاتِ عطّاریہ کے 4 نئے بستوں کا آغاز ہوا ٭10 مقامات پر دعائے صحت اجتماعات ہوئے ٭تقریباً 46000 (چھیالیس ہزار)مریضوں اور پریشان حالوں کے لئے کم و بیش 78ہزار سے زائدتعویذاتِ عطّاریہ دئیے گئے ٭تقریباً 6551 اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی جھلکیاں شعبۂ تعلیم کے تحت ٭ تقریباً 1672 شخصیات اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی٭ تقریباً 1918 شخصیات کو مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے٭ 21شخصیات نےجامعۃُ المدینہ للبنات کا دورہ کیا ٭ تقریباً 968 تعلیمی اداروں میں درس کا سلسلہ ہوا ٭14فروری 2019ء کو لودھراں(پنجاب) میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک کالج کے مدنی دورے میں کالج کی پرنسپل سے ملاقات کی، انہیں سمر کیمپ میں تجوید کی کلاس میں شرکت کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مدنی انعامات اجتماعات اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پرعمل کی ترغیب دلانے کیلئے ماہِ جنوری اور فروری 2019ء میں ملک کے مختلف شہروں میں 3 گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں تقریباً9111 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

مدنی کورسز یکم فروری 2019ء کو ہند کے مختلف شہروں (شموگا بلہاری، مالیگاؤں، اندور، سنویر، سدرا، پریم نگر، گورکھپور)،نیپال کے شہر نیپال گنج اور 16فروری 2019ء کو یوکے کے شہر برمنگھم میں 3 دن کے ”مدنی کام کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 391 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭ہند کے علاقے کادی اور انجر میں 3 دن کا ”اسلامی زندگی کورس“، سُریندرنگرمیں3 دن کا ”آغاز مدنی کام کورس“، ویراول اور مانڈوی میں3 دن کے”فیضانِ نماز کورس“، راج گڑھ، جیسلمیر اورجےپور میں 3 دن کے ”مدنی انعامات کورس“، گلبرگہ، ہنسور، اندور، سنویر اور بالاس پور میں 26 گھنٹے کے”مدنی انعامات کورس ہوئے جن میں 518 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مختصر مدنی کورس 31جنوری 2019ء کو مختلف ممالک اور شہروں (جدہ، دمام، کویت، ممبئی،پُونا ،ناسک، بندھرا، بالاگھٹ، کانپور، منگلور، اٹاوہ، کلیان، دہلی، مرادآباد، بھوج پور، حیدرآباددکن، نیپال، کینیا، بلیک برن، مانچسٹر، برنی، نیلسن، بولٹن، سویڈن، لندن، ہالینڈ، اٹلی، ناروے، سری لنکا، ملائشیا، اسپین، لیسوتھو، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، ساؤتھ کوریا، فرانس، بیلجئم، جرمنی، یوایس اے اور کینیڈا) میں اسلامی بہنوں کیلئےایک دن کا” سوشل میڈیا کورس “ ہوا جس میں شریک تقریباً 2932 اسلامی بہنوں کوسوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے فوائد اور منفی استعمال کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ٭یکم مارچ 2019ء سے امریکہ اور کینیڈ ا میں 24 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہوا جس میں تقریباً 134 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مدنی انعامات اجتماعات ماہِ جنوری اور فروری میں عرب شریف کے شہر جدّہ٭ یوکے کے شہر ڈربی (Derby)، برمنگھم (Birmingham) اور ڈنفرم لائن (Dunfermline) ٭ ماریشس کے شہر روز ہل (Rose Hill) اور بنگلہ دیش سمیت ہند کے مختلف شہروں آکولہ،ممبئی،کانپور،بریلی،پورن پور (Puranpoor)، رامپور (Rampur)، بییاور(Beawar)، موربی، جام نگر، جونا گڑھ، منگرول (Mangrol)، راول،ڈھورا(Dhora)، بھوج(Bhuj)، موڈاسا (Modasa)، بھوساول (Bhusawal)، ناگپور اور بالاگھاٹ میں 3 گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 1495 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاآغاز ہند کے مختلف شہروں شموگا، اپّلا، گورکھ پور، مہاراج گنج، پریم نگر، نیپال کے شہر گلریا، یوکے کے شہر مانچسٹر، یارک شائر (Yorkshire) اور نیو کاسٹل میں نئے ہفتہ وا رسنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز ہوا۔ مجلس تجہیز و تکفین اسلامی بہنوں کوغسل وکفن کاطریقہ سکھانے کے لئے فروری 2019ء میں مختلف مقامات (امریکہ، یوگنڈا، کمپالہ، چٹاگانگ ، سڈنی، آسن ، جمشید پور،اجین ، کٹنی ، چھترپور، پراسیا، نیوٹن ،ممبئی ، مہارا شٹر،میسور، کانپور، الٰہ آباد، جھانسی، آگرہ، لکھنؤ، گوپی گنج، بھیلواڑہ، پرتابھ گڑھ، راجستھان، کلکتہ، گورکھ پور ، مراد آباد ، چندروسی، مغل پور، دارالشفاء، سنتوش نگر ، فرحت نگر، دبیل پورہ، محمد نگر، بابا نگر، تلب کٹّا، برکس، یوکےکے شہر بلیک برن، بولٹن، مانچسٹر، ڈیوس بری، گلاسگو،   کمبوسلانگ،اسٹاک آن ٹرینٹ، برمنگھم، ڈربی اور ناٹنگھم و دیگر شہروں میں) تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً3009 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃُ المدینہ کی مدنی خبریں٭فروری2019ء میں ہند کے نوری زون، نعیمی زون اور اجمیری زون میں مدارس ُالمدینہ للبنات کا آغاز ہوا جن میں 70 سےزائد مدنی مُنّیوں نے داخلہ لیا ٭فروری 2019ء میں ہند کے شہروں نینی تال، کلکتہ اور رامپور میں اسلامی بہنوں کے لئے ناظرہ کورس اور یوکے کےمختلف شہروں برمنگھم، شیفلڈ، بولٹن، بلیک برن اور مانچسٹر میں مُدرِّسہ کورس اور مُختصر ناظِرہ کورسز ہوئے۔


Share

دعوتِ اسلامی کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں یکم رجب 1440ھ بمطابق 9 مارچ 2019ء اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسلامی بہنوں میں مدنی کام مزید بڑھانے کے اہداف طے ہوئے۔ مدرسۃُ المدینہ(للبنات) کی مدنی خبریں لیاقت اسکوائر ملیر بابُ المدینہ کراچی میں قائم مدرسۃُ المدینہ (للبنات) کی ایک نابینا طالبہ نے18 ماہ 20 دن میں حفظِ قراٰن مکمل کیا ٭24 جنوری 2019ء کوہجویری زون مرکزُالاولیاء (لاہور) اور 23 فروری 2019ء کو امجدی زون  زم زم نگر(حیدر آباد) میں سنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 350 طالبات نے شرکت کی۔ مدنی کورسز 2 فروری 2019ء کو بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر (حیدرآباد)، مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف)، سردارآباد (فیصل آباد)، راولپنڈی اور گجرات میں اسلامی بہنوں کے دارالسنّہ میں 12دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“ جبکہ 16 فروری 2019ء کو 12 دن کے ”فیضانِ نماز کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 393 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیز وتکفین مجلس تجہیز وتکفین کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں تجہیز وتکفین اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں تقریباً 6426 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭کم وبیش701 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات ہوئے۔ سُنّتوں بھرے اجتماعات مجلس جامعۃُ المدینہ (للبنات)کے تحت 16 فروری 2019ء کو ملک بھر میں 32 مقامات پر سُنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 1452 طالبات و مدرِّسات نے شرکت کی۔مجلس تعویذات و مکتوباتِ عطّاریہ کے مدنی کام جنوری 2019ءمیں راولپنڈی کے مہروی زون میں تربیتی کورس ہوا جس کی برکت سے اس زون میں تعویذاتِ عطّاریہ کے 4 نئے بستوں کا آغاز ہوا ٭10 مقامات پر دعائے صحت اجتماعات ہوئے ٭تقریباً 46000 (چھیالیس ہزار)مریضوں اور پریشان حالوں کے لئے کم و بیش 78ہزار سے زائدتعویذاتِ عطّاریہ دئیے گئے ٭تقریباً 6551 اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی جھلکیاں شعبۂ تعلیم کے تحت ٭ تقریباً 1672 شخصیات اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی٭ تقریباً 1918 شخصیات کو مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے٭ 21شخصیات نےجامعۃُ المدینہ للبنات کا دورہ کیا ٭ تقریباً 968 تعلیمی اداروں میں درس کا سلسلہ ہوا ٭14فروری 2019ء کو لودھراں(پنجاب) میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک کالج کے مدنی دورے میں کالج کی پرنسپل سے ملاقات کی، انہیں سمر کیمپ میں تجوید کی کلاس میں شرکت کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مدنی انعامات اجتماعات اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پرعمل کی ترغیب دلانے کیلئے ماہِ جنوری اور فروری 2019ء میں ملک کے مختلف شہروں میں 3 گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں تقریباً9111 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

مدنی کورسز یکم فروری 2019ء کو ہند کے مختلف شہروں (شموگا بلہاری، مالیگاؤں، اندور، سنویر، سدرا، پریم نگر، گورکھپور)،نیپال کے شہر نیپال گنج اور 16فروری 2019ء کو یوکے کے شہر برمنگھم میں 3 دن کے ”مدنی کام کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 391 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭ہند کے علاقے کادی اور انجر میں 3 دن کا ”اسلامی زندگی کورس“، سُریندرنگرمیں3 دن کا ”آغاز مدنی کام کورس“، ویراول اور مانڈوی میں3 دن کے”فیضانِ نماز کورس“، راج گڑھ، جیسلمیر اورجےپور میں 3 دن کے ”مدنی انعامات کورس“، گلبرگہ، ہنسور، اندور، سنویر اور بالاس پور میں 26 گھنٹے کے”مدنی انعامات کورس ہوئے جن میں 518 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مختصر مدنی کورس 31جنوری 2019ء کو مختلف ممالک اور شہروں (جدہ، دمام، کویت، ممبئی،پُونا ،ناسک، بندھرا، بالاگھٹ، کانپور، منگلور، اٹاوہ، کلیان، دہلی، مرادآباد، بھوج پور، حیدرآباددکن، نیپال، کینیا، بلیک برن، مانچسٹر، برنی، نیلسن، بولٹن، سویڈن، لندن، ہالینڈ، اٹلی، ناروے، سری لنکا، ملائشیا، اسپین، لیسوتھو، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، ساؤتھ کوریا، فرانس، بیلجئم، جرمنی، یوایس اے اور کینیڈا) میں اسلامی بہنوں کیلئےایک دن کا” سوشل میڈیا کورس “ ہوا جس میں شریک تقریباً 2932 اسلامی بہنوں کوسوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے فوائد اور منفی استعمال کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ٭یکم مارچ 2019ء سے امریکہ اور کینیڈ ا میں 24 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہوا جس میں تقریباً 134 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مدنی انعامات اجتماعات ماہِ جنوری اور فروری میں عرب شریف کے شہر جدّہ٭ یوکے کے شہر ڈربی (Derby)، برمنگھم (Birmingham) اور ڈنفرم لائن (Dunfermline) ٭ ماریشس کے شہر روز ہل (Rose Hill) اور بنگلہ دیش سمیت ہند کے مختلف شہروں آکولہ،ممبئی،کانپور،بریلی،پورن پور (Puranpoor)، رامپور (Rampur)، بییاور(Beawar)، موربی، جام نگر، جونا گڑھ، منگرول (Mangrol)، راول،ڈھورا(Dhora)، بھوج(Bhuj)، موڈاسا (Modasa)، بھوساول (Bhusawal)، ناگپور اور بالاگھاٹ میں 3 گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 1495 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاآغاز ہند کے مختلف شہروں شموگا، اپّلا، گورکھ پور، مہاراج گنج، پریم نگر، نیپال کے شہر گلریا، یوکے کے شہر مانچسٹر، یارک شائر (Yorkshire) اور نیو کاسٹل میں نئے ہفتہ وا رسنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز ہوا۔ مجلس تجہیز و تکفین اسلامی بہنوں کوغسل وکفن کاطریقہ سکھانے کے لئے فروری 2019ء میں مختلف مقامات (امریکہ، یوگنڈا، کمپالہ، چٹاگانگ ، سڈنی، آسن ، جمشید پور،اجین ، کٹنی ، چھترپور، پراسیا، نیوٹن ،ممبئی ، مہارا شٹر،میسور، کانپور، الٰہ آباد، جھانسی، آگرہ، لکھنؤ، گوپی گنج، بھیلواڑہ، پرتابھ گڑھ، راجستھان، کلکتہ، گورکھ پور ، مراد آباد ، چندروسی، مغل پور، دارالشفاء، سنتوش نگر ، فرحت نگر، دبیل پورہ، محمد نگر، بابا نگر، تلب کٹّا، برکس، یوکےکے شہر بلیک برن، بولٹن، مانچسٹر، ڈیوس بری، گلاسگو،   کمبوسلانگ،اسٹاک آن ٹرینٹ، برمنگھم، ڈربی اور ناٹنگھم و دیگر شہروں میں) تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً3009 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃُ المدینہ کی مدنی خبریں٭فروری2019ء میں ہند کے نوری زون، نعیمی زون اور اجمیری زون میں مدارس ُالمدینہ للبنات کا آغاز ہوا جن میں 70 سےزائد مدنی مُنّیوں نے داخلہ لیا ٭فروری 2019ء میں ہند کے شہروں نینی تال، کلکتہ اور رامپور میں اسلامی بہنوں کے لئے ناظرہ کورس اور یوکے کےمختلف شہروں برمنگھم، شیفلڈ، بولٹن، بلیک برن اور مانچسٹر میں مُدرِّسہ کورس اور مُختصر ناظِرہ کورسز ہوئے۔


Share