
رُکنِ شوریٰ کی علما سے ملاقات و عیادت: رُکنِ شوریٰ و نگران مجلس رابطہ بالعلما و مشائخ نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ گزشتہ دنوں مرکز الاولیاء لاہور میں حضرت سیّدنا داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ رحمۃُ اللہ ِالقَوی کے مزار شریف سے متّصِل جامعہ ہجویریہ کا دورہ کیا، اس موقع پر رکنِ شوریٰ نےبانی ادارہ حضرت علامہ بدرالزّمان قادری رضوی، مولانا مفتی محمد صدیق ہزاروی ، مولانا ظہور احمد نقشبندی، مولانا خلیل احمدقادری، ، مولانا ضمیر احمد مرتضائی وغیرہ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کا تعارف پیش کیا نیز دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام میں بیان بھی کیا۔ اس کے علاوہ رُکنِ شوریٰ نے مولانا غلام مرتضیٰ ساقی مجدِّدی کے گھر گوجرانوالہ جاکر ان کی عیادت بھی کی۔ علما و مشائخ سے ملاقاتیں: دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلما و المشائخ نے گزشتہ ماہ تقریباً 1488علما و مشائخ کی خدمات میں حاضر ہو کر دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور مختلف کتب و رسائل نذر کئے، جن میں سے منتخب حضرات کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں: گوجرانوالہ: شہزادۂ نبّاضِ قوم مولانا حاجی داؤد رضوی (جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم) ٭مفتی محمد شعبان قادری (جامعہ نصرت الاسلام) ٭مولانا محمد اعظم نوری (پروفیسر گورنمنٹ کالج) ٭مولانا خوشی محمد رضوی (جامع مسجد نورِ مدینہ) ٭مولانا محمد سلمان رضوی (جامع مسجد رحمانیہ رضویہ،گوجرانوالہ) ٭مولانا ولی خان مصطفائی (جامعۃ المصطفیٰ،گوجرانوالہ) مرکز الاولیاء لاہور: مولانا عرفان اللہ اشرفی (جامعہ ہجویریہ) ٭مولانا مشتاق احمد نوری (جامعہ شہابیہ) ٭مولانا قاری محمد انس عالَم نقشبندی مجددی (ادارہ تعلیماتِ مجددیہ) زم زم نگر حیدر آباد: شہزادۂ خلیلِ مِلَّت مفتی احمد میاں برکاتی (جامعہ احسنُ البرکات) ٭مولانا جواد میاں برکاتی شامی (جامعہ احسنُ البرکات) راولپنڈی واسلام آباد: ٭مولانا محمد غفران محمود سیالوی (جامع مسجد غوثیہ ،راولپنڈی) ٭مفتی گلزار احمد نعیمی (جامعہ نعیمیہ، اسلام آباد) ٭مفتی لیاقت علی رضوی (جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹاؤن، اسلام آباد) کشمیر: ٭مولانا ریاض نقشبندی (جامعہ رضویہ قاسمُ العلوم جاتلاں کشمیر) ٭مولانا محمد فاروق چشتی (جامع مسجد غوثیہ، کوٹ جمیل) ٭مولانا منصور اختر قادری (جامعہ اسلامیہ برکاتیہ مظفرآباد ) ٭مولانا ضیاء المصطفیٰ منوّر چشتی (جامع مسجد قباء مظفرآباد) بلوجستان:٭مولانا محمد صالح نقشبندی (جامعہ رضویہ، کوئٹہ) ٭ مولانا عبدالقدوس ساسولی (سریاب روڈکوئٹہ) ٭پیر عرفان شاہ (خلیفۂ درگاہِ گل بادشاہ، کوئٹہ) خیبر پختون خواہ ٭مولانا احسان اللہحسِین (جامع مسجد جنید پشاوری ،پشاور) ٭مولانا پیر سیّد مولوی (جامعہ غفوریہ تِندُو ڈاک، سوات)مختلف مقامات: ٭پیر سیّد ریاض الحسن شاہ قادری رضوی (جامعہ اسلامیہ غوثیہ، چکوال) ٭پیر سیّد محمد محفوظ شاہ مشہدی (جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ ،بِھکھی شریف، منڈی بہاؤالدّین) ٭مولانا سرفراز احمد سیالوی (جامعہ ضیاء القرآن گَوجرہ، منڈی بہاؤالدّین) ٭مولانا یوسف حقانی (جامعہ قادریہ حقانیہ ، اٹک) مَدَنی مراکز میں آنے والی شخصیات:گزشتہ مہینے عرب شریف کے عالمِ دین شیخ محمدبن عبداللہ عیدروس مکی، برطانیہ (UK) کے شہر برمنگھم میں واقع مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ تشریف لائے جبکہ مولانا مفتی محمد صدیق ہزاروی، مولانا ضمیر احمد مرتضائی اور مولانا بدرالزّمان قادری مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور تشریف لائے۔ اس کے علاوہ مولانا محمد یونس رضوی ، مولانا صفدر چشتی، مولانا عبدالکریم اور مولانا مقبول احمد کی عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) تشریف آوری ہوئی نیز میئر کراچی وسیم اختر نےبھی عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)کا دورہ کیا۔ شخصیات سے ملاقات: نیکی کی دعوت پیش کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں سے متعارف کروانے کے لئے مجلس رابطہ (دعوتِ اسلامی) نے گزشتہ ماہ جن شخصیات سے ملاقات کی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: محمد زبیر عمر (گورنر سندھ) ٭سعید غنی (سابق سینیٹر) ٭عبد الستار ملک (سول جج سمبڑیال، پنجاب) ٭نوید اشرف اعوان (سول جج سمبڑیال، پنجاب) ٭زاہد حفیظ (ہائی کمشنر آف پاکستان،لندنU.K) ٭ظہیر الدّین مجاہد (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) ٭محمد شہباز خان (صدر پریس کلب، شیخو پورہ) ٭شوکت نقشبندی (چیئرمین پریس کلب، قصور) ٭محمد اکرم (صحافی و کالم نگار) ٭مہر محمد جاوید (صحافی) ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت: گزشتہ مہینے سُنّی جامعات و مدارس کے 1231طلبۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت فرمائی۔
Comments